(۸۵۴۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ السِّجِسْتَانِیُّ بِمَدِینَۃِ السَّلاَمِ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ ہَارُونَ قَالَ قُلْتُ لأَبِی نُعَیْمٍ : أَحَدَّثَکُمْ أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِیُّ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ وَأُرَاہُ قَدْ ذَکَرَ ابْنَ عُمَرَ قَالَ : کُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرُوا لَیْلَۃَ الْقَدْرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((کَمْ مَضَی مِنَ الشَّہْرِ؟))۔ قَالُوا: اثْنَانِ وَعِشْرُونَ وَبَقِیَ ثَمَانٌ۔ قَالَ: ((مَضَی اثْنَانِ وَعِشْرُونَ وَبَقِیَ سَبْعٌ۔ الشَّہْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ فَالْتَمِسُوہَا اللَّیْلَۃَ؟))۔ فَقَالَ أَبُو نُعَیْمٍ : نَعَمْ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]
(٨٥٤٠) ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھے تو لوگوں نے لیلۃ القدر کا تذکرہ کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مہینہ کس قدر گزر چکا ہے ؟ انھوں نے کہا : بائیس اور آٹھ باقی ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بائیس گزر چکے اور سات باقی ہیں۔ مہینہ انتیس کا ہوتا ہے۔ سو تم رات میں تلاش کرو تو ابو نعیم نے کہا : جی ۔