(۸۶۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِیُّ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزِیدٍ حَدَّثَنَا أَبِی قَالَ سَمِعْتُ الأَوْزَاعِیَّ قَالَ
(ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِیرَۃِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَتْنِی عَمْرَۃُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- ذَکَرَ أَنْ یَعْتَکِفَ الْعَشْرَ الأَوَاخِرَ مِنْ شَہْرِ رَمَضَانَ فَاسْتَأْذَنَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَأَذِنَ لَہَا وَسَأَلَتْ حَفْصَۃُ عَائِشَۃَ أَنْ تَسْتَأْذِنَ لَہَا فَفَعَلَتْ فَلَمَّا رَأَتْ ذَلِکَ زَیْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ أَمَرَتْ بِبِنَائٍ لَہَا فَبُنِیَ قَالَ وَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا صَلَّی انْصَرَفَ إِلَی بُنْیَانِہِ فَبَصُرَ بِالأَبْنِیَۃِ وَقَالَ : ((مَا ہَذِہِ الأَبْنِیَۃُ))۔ قَالُوا : بِنَائُ عَائِشَۃَ وَحَفْصَۃَ وَزَیْنَبَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((آلْبِرَّ أَرَدْنَ بِہَذَا مَا أَنَا بِمُعْتَکِفٍ))۔ فَرَجَعَ فَلَمَّا أَفْطَرَ اعْتَکَفَ عَشْرًا مِنْ شَوَّالٍ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ شَبِیبٍ عَنْ أَبِی الْمُغِیرَۃِ وأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ یَحْیَی۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]
(٨٦٠٠) سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عائشہ (رض) نے اجازت طلب کی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اجازت دے دی تو حفصہ (رض) نے عائشہ (رض) سے پوچھا کہ وہ بھی اجازت لے لے تو انھوں نے بھی اجازت لی۔ جب زینب بنت جحش نے یہ دیکھا تو انھوں نے اپنے لیے خیمہ لگانے کا حکم دے دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں : جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے بعد خیمے کی طرف پلٹے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بہت سے خیمے دیکھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ کیسے خیمے ہیں ؟ انھوں نے کہا : عائشہ (رض) ، حفصہ (رض) ، زینب (رض) کے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ اس سے نیکی چاہتی ہیں۔ میں معتکف نہیں ہوں۔ سو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پلٹ آئے ۔ جب روزے ختم کیے تو تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شوال کے عشرے میں اعتکاف کیا۔