(۸۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَیْمُونَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ -اغْتَسَلَ عِنْدَہَا فَأَتَتْہُ بِمِنْدِیلٍ فَرَمَی بِہِ۔ قَالَ الأَعْمَشُ فَذَکَرْتُہُ لإِبْرَاہِیمَ فَقَالَ الْحَدِیثُ ہَکَذَا وَلاَ بَأْسَ بِالْمَسْحِ بِالْمِنْدِیلِ إِنَّمَا ہُوَ عَادَۃٌ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ بِمَعْنَاہُ دُونَ قَوْلِ الأَعْمَشِ لإِبْرَاہِیمَ۔
[صحیح۔ أخرجہ الطیالسی ۱۶۲۸]
(٨٧٥) سیدہ میمونہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے پاس غسل کیا، وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس رومال لے کر آئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کونہ لیا۔ اعمش کہتے ہیں : میں نے ابراہیم سے ذکر کیا تو انھوں نے کہا : بات اسی طرح ہے اور رومال سے صاف کرنے میں کوئی حرج بھی نہیں ہے ، یہ تو ایک عادت ہے۔