hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 873

.

سنن البيهقي

873
Sunan Al Bayhaqi
(۸۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَالِمٍ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَیْمُونَۃَ قَالَتْ : وَضَعْتُ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -غُسْلاً مِنَ الْجَنَابَۃِ۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی غُسْلِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ قَالَتْ : وَنَاوَلْتُہُ مِنْدِیلاً فَلَمْ یَأْخُذْہُ وَجَعَلَ یَنْفُضُ بِیَدَیْہِ۔ قَالَ الأَعْمَشُ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لإِبْرَاہِیمَ فَقَالَ : إِنَّمَا کَرِہُوا ذَلِکَ مَخَافَۃَ الْعَادَۃِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ عَنْ أَبِیہِ دُونَ قَوْلِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۷۰]
(٨٧٤) سیدہ میمونہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غسل جنابت کے لیے پانی رکھا، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غسل کے متعلق لمبی حدیث بیان کی۔ فرماتی ہیں : میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رومال دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو نہیں لیا بلکہ آپ اپنے ہاتھ سے (جسم) صاف کرتے تھے۔ اعمش کہتے ہیں : میں نے یہ بات ابراہیم کو ذکر کی تو اس نے کہا : عادت کے پڑجانے کے ڈر سے اس کو ناپسند سمجھتے تھے۔