(۸۷۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ السُّوسِیُّ وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ مِنْ أَصْلِ سَمَاعِہِ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عُثْمَانَ التَّنُوخِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ حَدَّثَنِی أَبُو سَلَمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِی ابْنُ أُمِّ مَعْقِلٍ الأَسَدِیَّۃِ قَالَ قَالَتْ أُمِّی : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی أُرِیدُ الْحَجَّ وَجَمَلِی أَعْجَفُ فَمَا تَأْمُرُنِی؟ فَقَالَ : ((اعْتَمِرِی فِی رَمَضَانَ فَإِنَّ عُمْرَۃً فِی رَمَضَانَ کَحَجَّۃٍ))۔ [صحیح۔ مسند احمد ۴/ ۲۱۰۔ معجم کبیر للطبرانی ۲۰/ ۲۷۲]
(٨٧٤٣) ام معقل اسدیہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں اور میرا اونٹ کمزور ہے، آپ کیا حکم فرماتے ہیں ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رمضان میں عمرہ کرلینا ، کیوں کہ رمضان میں عمرہ حج کے برابر ہے۔