(۸۷۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ قَالَ : سَأَلْتُ مُسْلِمَ بْنَ الْحَجَّاجِ عَنْ ہَذَا الْحَدِیثِ یَعْنِی حَدِیثَ أَبِی رَزِینٍ ہَذَا فَقَالَ سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ یَقُولُ : لاَ أَعْلَمُ فِی إِیجَابِ الْعُمْرَۃِ حَدِیثًا أَجْوَدَ مِنْ ہَذَا ، وَلاَ أَصَحَّ مِنْہُ ، وَلَمْ یَجُوِّدْہُ أَحَدٌ کَمَا جَوَّدَہُ شُعْبَۃُ۔[صحیح]
(٨٧٥٧) احمد بن سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے مسلم بن حجاج سے اس ابو رزین والی حدیث کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا : میں نے امام احمد بن حنبل کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ عمرے کے وجوب کے بارے میں اس سے زیادہ عمدہ اور صحیح حدیث معلوم نہیں ہے اور کسی نے بھی اس قدر عمدگی سے اس کو بیان نہیں کیا جتنا کہ شعبہ نے کیا ہے۔