(۸۷۶۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ الوَرَّاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ ثُوَیْرٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ یَقُولُ : وَأَقِیمُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ إِلَی الْبَیْتِ ثُمَّ یَقُولُ : وَاللَّہِ لَوْلاَ التَّحَرُّجُ أَنِّی لَمْ أَسْمَعْ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِیہَا شَیْئًا لَقُلْتُ الْعُمْرَۃُ وَاجِبَۃٌ مِثْلَ الْحَجِّ۔ [ضعیف جدا۔ تفسیر طبری ۲/۲۱۲]
(٨٧٦٧) ابن مسعود (رض) فرماتے تھے : حج و عمرہ کو بیت اللہ جا کر کماحقہ ادا کرو اور پھر کہتے : اللہ کی قسم ! اگر اس بات میں حرج نہ ہوتا کہ میں نے اس بارے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کچھ نہیں سنا تو میں کہہ دیتا کہ عمرہ بھی حج کی طرح واجب ہے۔