hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8811

.

سنن البيهقي

8811
Sunan Al Bayhaqi
(۸۸۰۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا حَبِیبٌ یَعْنِی الْمُعَلِّمَ عَنْ عَطَائٍ حَدَّثَنِی جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَہَلَّ ہُوَ وَأَصْحَابُہُ بِالْحَجِّ وَلَیْسَ مَعَ أَحَدٍ مِنْہُمْ یَوْمَئِذٍ ہَدْیٌ إِلاَّ النَّبِیَّ -ﷺ- وَطَلْحَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَکَانَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَدِمَ مِنَ الْیَمَنِ وَمَعَہُ الْہَدْیُ فَقَالَ : أَہْلَلْتُ بِمَا أَہَلَّ بِہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَأَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أَمَرَ أَصْحَابَہُ أَنْ یَجْعَلُوہَا عُمْرَۃً یَطُوفُوا ثُمَّ یُقَصِّرُوا وَیَحِلُّوا إِلاَّ مَنْ کَانَ مَعَہُ الْہَدْیُ فَقَالُوا : أَنَنْطَلِقُ إِلَی مِنًی وَذَکَرُنَا یَقْطُرُ فَبَلَغَ ذَلِکَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ فَقَالَ : ((إِنِّی لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِی مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا أَہْدَیْتُ وَلَوْلاَ أَنَّ مَعِیَ الْہَدْیَ لأَحْلَلْتُ))۔ [صحیح۔ بخاری ۱۶۹۳]
(٨٨٠٨) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے ساتھیوں نے حج کا تلبیہ کہا اور ان دنوں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور طلحہ کے علاوہ اور کسی کے پاس قربانی نہیں تھی اور علی (رض) یمن سے آئے تھے، ان کے پاس بھی قربانی تھی تو انھوں نے کہا : میں بھی وہی تلبیہ کہتا ہوں جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ اس کو عمرہ بنالیں ، طواف کریں، بال کٹوائیں اور حلال ہوجائیں مگر جس کے پاس قربانی ہے۔ انھوں نے کہا : کیا ہم منیٰ جائیں گے اور ہمارے ذکر قطرے ٹپکا رہے ہوں گے، یہ بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پہنچی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر مجھے اس بات کا پہلے علم ہوجاتا جس کا بعد میں ہوا ہے تو میں قربانی نہ لاتا اور اگر میرے پاس قربانی نہ ہوتی تو میں حلال ہوجاتا۔