hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8834

.

سنن البيهقي

8834
Sunan Al Bayhaqi
(۸۸۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ : مُوسَی حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- بَاتَ بِہَا یَعْنِی بِذِی الْحُلَیْفَۃِ حَتَّی أَصْبَحَ ثُمَّ رَکِبَ حَتَّی إِذَا اسْتَوَتْ بِہِ عَلَی الْبَیْدَائِ حَمِدَ وَسَبَّحَ وَکَبَّرَ ثُمَّ أَہَلَّ بِحَجٍّ وَعُمْرَۃٍ وَأَہَلَّ النَّاسُ بِہِمَا فَلَمَّا قَدِمْنَا أَمَرَ النَّاسُ فَحَلُّوا حَتَّی إِذَا کَانَ یَوْمُ التَّرْوِیَۃِ أَہَلُّوا بِالْحَجِّ وَنَحَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- سَبْعَ بَدَنَاتٍ بِیَدِہِ قِیَامًا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ۔ کَذَا قَالَ وُہَیْبٌ عَنْ أَیُّوبَ وَرَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ فَأَضَافَ ذَلِکَ إِلَی غَیْرِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ بخاری ۱۴۷۳]
(٨٨٣١) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ذوالحلیفہ میں رات گزاری حتیٰ کہ صبح ہوئی، پھر سوار ہو کر جب بیداء پر پہنچے تو اللہ کی حمد، تسبیح اور تکبیر بیان کی اور حج و عمرہ کا تلبیہ کہا اور لوگوں نے بھی حج و عمرہ دونوں کا تلبیہ کہا تو جب ہم پہنچے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو حکم دیا ، وہ حلال ہوگئے، حتیٰ کہ جب یوم ِ ترویہ تھا تو انھوں نے حج کا تلبیہ کہا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ کے ساتھ سات کھڑے اونٹ نحر کیے۔