hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8878

.

سنن البيهقي

8878
Sunan Al Bayhaqi
(۸۸۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمٍ قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنْ مُتْعَۃِ الْحَجِّ فَأَمَرَ بِہَا فَقِیلَ لَہُ : إِنَّکَ تُخَالِفُ أَبَاکَ قَالَ : إِنَّ أَبِی لَمْ یَقُلِ الَّذِی تَقُولُونَ إِنَّمَا قَالَ : أَفْرِدُوا الْعُمْرَۃَ مِنَ الْحَجِّ أَیْ أَنَّ الْعُمْرَۃَ لاَ تَتِمُّ فِی شُہُورِ الْحَجِّ إِلاَّ بِہَدْیٍ وَأَرَادَ أَنْ یُزَارَ الْبَیْتُ فِی غَیْرِ شُہُورِ الْحَجِّ فَجَعَلْتُمُوہَا أَنْتُمْ حَرَامًا وَعَاقَبْتُمُ النَّاسَ عَلَیْہَا وَقَدْ أَحَلَّہَا اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ وَعَمِلَ بِہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ فَإِذَا أَکْثَرُوا عَلَیْہِ قَالَ : أَفَکِتَابُ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ أَحَقُّ أَنْ یُتْبَعَ أَمْ عُمَرُ۔ [صحیح۔ امالی الصحابہ ۱۴۲۔ تذکرۃ الفاظ ۳/ ۸۰۰۵]
(٨٨٧٥) سالم فرماتے ہیں کہ ابن عمر (رض) سے حج تمتع کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے تمتع کرنے کا حکم دیا تو انھیں کہا گیا کہ آپ اپنے والد کی مخالفت کر رہے ہیں تو انھوں نے کہا : میرے والد گرامی نے وہ بات نہیں کہی جو تم کہتے ہو، انھوں نے تو عمرہ کو حج سے علیحدہ کرنے کا کہا ہے، یعنی عمرہ حج کے مہینوں میں قربانی کے بغیر پورا نہیں ہوتا اور یہ چاہا تھا کہ لوگ حج کے مہینوں کے علاوہ بھی بیت اللہ کی زیارت کو آئیں اور تم نے تو اس کو حرام قرار دے دیا ہے اور لوگوں کو سزا دینا شروع کردی ہے حالاں کہ اس کو اللہ نے حلال کیا ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر عمل کیا ہے، تو جب لوگوں نے زیادہ اعتراضات شروع کیے تو وہ کہنے لگے : کیا اتباع کرنے کی زیادہ حق دار کتاب اللہ یا عمر (رض) ؟