(۹۰۵۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْجُنَیْدِ الدَّامَغَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ أَخْبَرَنِی عُمَرُ بْنُ سُوَیْدٍ الثَّقَفِیُّ قَالَ حَدَّثَتْنِی عَائِشَۃُ بِنْتُ طَلْحَۃَ أَنَّ عَائِشَۃَ أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ حَدَّثَتْہَا قَالَتْ : کُنَّا نَخْرُجُ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- إِلَی مَکَّۃَ فَنُضَمِّدُ جِبَاہَنَا بِالسُّکِّ الْمُطَیَّبِ عِنْدَ الإِحْرَامِ فَإِذَا عَرِقَتْ إِحْدَانَا سَالَ عَلَی وَجْہِہَا فَیَرَاہُ النَّبِیُّ -ﷺ- فَلاَ یَنْہَانَا۔
[صحیح۔ ابوداود ۱۸۳۰۔ ابن راہویہ ۱۰۲۱]
(٩٠٥٢) ام المومنین سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مکہ کی طرف نکلے تو ہم اپنے ماتھے پر احرام کے وقت خوشبودار لیپ لگا تیں تو جب ہم میں سے کسی کو پسینہ آتا تو وہ اس کے چہرے پر بہہ جاتا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو دیکھتے لیکن منع نہ فرماتے۔