(۹۱۰۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ یَعْلَی ابْنِ مُنَیَّۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- رَأَی رَجُلاً عَلَیْہِ جُبَّۃٌ عَلَیْہَا أَثَرُ خَلُوقٍ أَوْ صُفْرَۃٍ فَقَالَ : ((اخْلَعْہَا عَنْکَ وَاجْعَلْ فِی عُمْرَتِکَ مَا تَجْعَلُ فِی حَجِّکَ))۔ قَالَ قَتَادَۃُ فَقُلْتُ لِعَطَائٍ : کُنَّا نَسْمَعُ أَنَّہُ قَالَ : شُقَّہَا قَالَ : ہَذَا فَسَادٌ وَاللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ لاَ یُحِبُّ الْفَسَادَ۔ [صحیح۔ الطیالسی ۱۳۲۳]
(٩١٠١) یعلی بن امیہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو دیکھا جس نے خلوق یا زردی لگا جبہ پہنا ہوا تھا تو فرمایا : اس کو اتار دے اور عمرہ میں ویسا ہی کر جیسا تو حج میں کرتا ہے۔