hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9321

.

سنن البيهقي

9321
Sunan Al Bayhaqi
(۹۳۱۶)أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ : سَعِیدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدَانَ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ وَالْحُسَیْنُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَ الْحُسَیْنُ حَدَّثَنَا وَقَالَ إِبْرَاہِیمُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ أَبِی صَغِیرَۃَ عَنْ أَبِی قَزَعَۃَ : أَنَّ عَبْدَ المَلِکِ بْنَ مَرْوَانَ بَیْنَمَا ہُوَ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ إِذْ قَالَ : قَاتَلَ اللَّہُ ابْنَ الزُّبَیْرِ حَیْثُ یَکْذِبُ عَلَی أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ یَقُولُ سَمِعْتُہَا تَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : (( لَوْلاَ حَدْثَانُ قَوْمِکِ بِالْکُفْرِ لَنَقَضْتُ الْبَیْتَ حَتَّی أَزِیدَ فِیہِ مِنَ الْحِجْرِ فَإِنَّ قَوْمَکِ قَصَّرُوا فِی الْبِنَائِ ))۔ فَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَبِیعَۃَ : لاَ تَقُلْ ہَذَا یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ فَإِنِّی سَمِعْتُ أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ تُحَدِّثُ بِہَذَا قَالَ : لَوْ کُنْتُ سَمِعْتُہُ قَبْلَ أَنْ أَہْدِمَہُ لَتَرَکْتُہُ عَلَی بِنَائِ ابْنِ الزُّبَیْرِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بَکْرٍ السَّہْمِیِّ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ : سَمِعْتُ عَدَدًا مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ قُرَیْشٍ یَذْکُرُونَ أَنَّہُ تُرِکَ مِنَ الْکَعْبَۃِ فِی الْحِجْرِ نَحْوٌ مِنْ سِتَّۃِ أَذْرُعٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۳۳]
(٩٣١٦) ابو قزعہ فرماتے ہیں کہ عبدالملک بن مروان نے بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے کہا : اللہ تعالیٰ ابن زبیر کو ہلاک کرے وہ ام المومنین پر جھوٹ بولتا ہے، کہتا ہے کہ میں نے ان کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تیری قوم کفر کے ساتھ قریبی دور والی نہ ہوتی تو میں بیت اللہ کو توڑ کر دیوار اس میں شامل کردیتا ، تیری قوم نے عمارت میں کمی کردی ہے تو حارث بن عبداللہ بن ابی ربیعہ نے کہا : اے امیرالمومنین ! ایسا نہ کہیں میں نے ام المومنین کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے تو وہ کہنے لگے : کاش میں یہ بات اس کو گرانے سے پہلے سن لیتا تو اسے ابن زبیر کی بنا پر ہی چھوڑ دیتا۔
امام شافعی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے قریش کے بہت سے اہل علم سے یہ بات سنی ہے کہ کعبہ کو تقریباً چھ ذراع
(٩) نو فٹ دیوار تک چھوڑا گیا ہے۔
امام شافعی (رض) فرماتے ہیں : میں نے متعدد قریش کے اہل علم کو اس بات کا تذکرہ کرتے سنا کہ کعبہ کا شمالی حصہ چھ ذراع چھوڑ دیا گیا ہے۔