hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9384

.

سنن البيهقي

9384
Sunan Al Bayhaqi
(۹۳۷۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی عَاصِمٍ الْغَنَوِیِّ عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ : یَزْعُمُ قَوْمَکَ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ قَدْ طَافَ بِالصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ عَلَی بَعِیرِہِ وَأَنَّ ذَلِکَ سُنَّۃٌ قَالَ : صَدَقُوا وَکَذَبُوا۔ قُلْتُ مَا قَوْلُکَ صَدَقُوا وَکَذَبُوا قَالَ : صَدَقُوا قَدْ طَافَ عَلَی بَعِیرِہِ وَکَذَبُوا لَیْسَ بِسُنَّۃٍ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ کَانَ لاَ یُدْفَعُ عَنْہُ النَّاسُ وَلاَ یُصْرَفُونَ فَطَافَ عَلَی بَعِیرِہِ لِیَسْمَعُوا کَلاَمَہُ وَیَرَوْا مَکَانَہُ وَلاَ تَنَالَہُ أَیْدِیہِمْ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]
(٩٣٧٩) ابوطفیل کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس (رض) کو کہا کہ آپ کی قوم یہ سمجھتی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونٹ پر سوار ہو کر صفا ومروہ کا طواف کیا ہے اور یہ سنت ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ سچ اور جھوٹ بولتے ہیں۔ میں نے کہا : یہ سچ اور جھوٹ بولنے سے کیا مراد ہے ؟ انھوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونٹ پر طواف کیا ہے اور جھوٹ یہ کہ وہ سنت ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے لوگوں کو ہٹایا نہیں جاتا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونٹ پر طواف کیا، تاکہ لوگ آپ کو دیکھ سکیں اور آپ کی بات سن سکیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک ان کے ہاتھ نہ پہنچیں۔