(۹۳۹۱)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَینِ : عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَاتِی الْکُوفِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِی غَرَزَۃَ حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ أَبِی أَوْفَی قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ حِینَ اعْتَمَرَ فَطَافَ وَطُفْنَا مَعَہُ وَصَلَّی وَصَلَّیْنَا مَعَہُ وَسَعَی بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ وَکُنَّا نَسْتُرُہُ مِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ لاَ یُصِیبُہُ شَیْئٌ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ عَنْ یَعْلَی۔
[صحیح۔ بخاری ۳۹۵۳۔ ابن ماجہ ۲۹۹۰]
(٩٣٩١) عبداللہ بن ابی اوفی (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے، جب آپ نے عمرہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی طواف کیا اور ہم نے بھی طواف کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی نماز ادا کی اور ہم نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفا ومروہ کو سعی کی اور ہم آپ کو اہل مکہ سے بچاتے تھے کہ کہیں کوئی چیز آپ کو نہ پہنچ جائے۔