(۹۳۹۲)وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا تَمِیمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا شَرِیکٌ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنَ أَبِی خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ أَبِی أَوْفَی یَقُولُ : اعْتَمْرَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ فَطَافَ بِالْبَیْتِ سَبْعًا وَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ عِنْدَ الْمَقَامِ ثُمَّ أَتَی الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ فَسَعَی بَیْنَہُمَا سَبْعًا ثُمَّ حَلَقَ رَأْسَہُ۔
(٩٣٩٢) عبداللہ بن اوفی (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عمرہ کیا، آپ نے بیت اللہ کے سات طواف کیے اور مقام کے پاس دو رکعتیں ادا کیں۔ پھر صفا و مروہ پر آئے اور ان کے درمیان سات چکر سعی کی ۔ پھر اپنے سر کو منڈوایا۔