(۹۴۰۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ ہُوَ ابْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ قَالَ : سُئِلَ عَطَائٌ مَتَی یَقْطَعُ الْمُعْتَمِرُ التَّلْبِیَۃَ؟ فَقَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ : إِذَا دَخَل الْحَرَمَ۔ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : حَتَّی یَمْسَحَ الْحَجَرَ قُلْتُ : یَا أَبَا مُحَمَّدٍ أَیُّہُمَا أَحَبُّ إِلَیْک؟ قَالَ : قَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ۔ [صحیح]
(٩٤٠٩) عبدالملک کہتے ہیں کہ عطاء سے پوچھا گیا کہ عمرہ کرنے والا تلبیہ کب چھوڑے ؟ تو انھوں نے کہا : ابن عمر (رض) کہتے ہیں : جب حرم میں داخل ہو اور ابن عباس کہتے ہیں : جب حجر اسود کو چھوئے تو میں نے کہا : اے ابو محمد ! ان دونوں میں سے آپ کو کون سی بات پسند ہے تو انھوں نے کہا : ابن عباس کا قول۔