(۹۴۵۵)أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَغَیْرُہُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرِ فِی حَجَّۃِ الإِسْلاَمِ قَالَ فَرَاحَ النَّبِیُّ -ﷺ إِلَی الْمَوْقِفِ بِعَرَفَۃَ فَخَطَبَ النَّاسَ الْخُطْبَۃَ الأُولَی ثُمَّ أَذَّنَ بِلاَلٌ ثُمَّ أَخَذَ النَّبِیُّ -ﷺ فِی الْخُطْبَۃِ الثَّانِیَۃِ فَفَرَغَ مِنَ الْخُطْبَۃِ وَبِلاَلٌ مِنَ الأَذَانِ ثُمَّ أَقَامَ بِلاَلٌ فَصَلَّی الظُّہْرَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی الْعَصْرَ۔
قَالَ الشَّیْخُ تَفَرَّدَ بِہَذَا التَّفْصِیلِ إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی یَحْیَی وَفِی حَدِیثِ حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ مَا دَلَّ عَلَی أَنَّہُ خَطَبَ ثُمَّ أَذَّنَ بِلاَلٌ إِلاَّ أَنَّہُ لَیْسَ فِیہِ ذِکْرُ أَخْذِ النَّبِیِّ -ﷺ فِی الْخُطْبَۃِ الثَّانِیَۃِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔[منکر ۱۲۱]
(٩٤٥٥) جابر (رض) حجۃ الاسلام کے بارے میں فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موقف کی طرف گئے ، عرفہ میں لوگوں کو پہلا خطبہ دیا۔ پھر بلال نے اذان کہی۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسرا خطبہ شروع کردیا ۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ اور بلال اذان سے فارغ ہوئے تو بلال (رض) نے اقامت کہی ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر پڑھائی ۔ پھر اقامت کہی تو عصر کی نماز پڑھائی۔
شیخ فرماتے ہیں : اس تفصیل کے ساتھ ابراہیم بن محمد بن ابو یحییٰ منفرد ہے۔ حاتم بن اسماعیل کی حدیث جو اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ انھوں نے خطبہ دیا ۔ پھر بلال (رض) نے اذان کہی ، مگر اس میں یہ ذکر نہیں کہ انھوں نے یہ بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دوسرے خطبہ سے اخذ کی تھی۔