(۹۴۵۸) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ قَالَ : ((وَقَفْتُ ہَا ہُنَا بِعَرَفَۃَ وَعَرَفَۃَ کُلَّہَا مَوْقِفٌ وَوَقَفْتُ ہَا ہُنَا بِجَمْعٍ وَجَمْعٌ کُلُّہَا مَوْقِفٌ وَنَحَرْتُ ہَا ہُنَا بِمِنًی وَمِنًی کُلُّہَا مَنْحَرٌ فَانْحَرُوا فِی رِحَالِکُمْ ))۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَفْصِ بْنِ غِیَاثٍ عَنْ أَبِیہِ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۸۸]
(٩٤٥٨) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں عرفہ میں اس جگہ ٹھہرا ہوں اور عرفہ سارے کا سارا موقف ہے اور میں اس جگہ مزدلفہ میں ٹھہرا ہوں اور مزدلفہ سارے کا سارا وقف ہے اور میں نے اس جگہ منیٰ میں قربانی کی ہے اور منیٰ سارے کا سارا منحر ہے، لہٰذا اپنے خیموں میں نحر کرو۔