(۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ عَنِ الشَّافِعِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُدَّہَنَ فِی عَظْمِ فِیلٍ۔وَفِی مَوْضِعِ آخَرَ: أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ عِظَامَ الْفِیلِ۔
(ت) قَالَ الشَّیْخُ وَیُذْکَرُ عَنْ عَطَائٍ أَنَّہُ کَرِہَ الاِنْتِفَاعَ بِعِظَامِ الْفِیَلَۃِ وَأَنْیَابِہَا۔
وَعَنْ طَاوُسٍ وَعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَنَّہُمَا کَرِہَا الْعَاجَ۔[ باطل ]
(٩٦) (الف) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ وہ ہاتھی کے ہڈی سے بنی ہوئی چیز میں تیل رکھنا حرام سمجھتے تھے۔ دوسری جگہ یہ الفاظ ہیں : وہ ہاتھی کی ہڈیوں کو (استعمال کرنا) حرام سمجھتے تھے۔
(ب) امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : عطاء تابعی (رح) سے منقول ہے کہ وہ ہاتھی کی ہڈیوں اور دانتوں سے فائدہ اٹھانا مکروہ سمجھتے تھے۔
(ج) حضرت طاؤس اور عمر بن عبد العزیز (رح) سے منقول ہے کہ وہ دونوں ہاتھی کے دانت کے استعمال کرنا مکروہ سمجھتے تھے۔