hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9548

.

سنن البيهقي

9548
Sunan Al Bayhaqi
(۹۵۴۳)وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْمَاعِیلَ الطَّابَرَانِیُّ بِہَا حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْفَقِیہُ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُونُسَ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنَا أَزْہَرُ بْنُ سَعْدٍ السَّمَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَیْمٍ عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الْحَصَی الَّذِی یُرْمَی فِی الْجِمَارِ مُنْذُ قَامَ الإِسْلاَمُ فَقَالَ : مَا تُقُبِّلَ مِنْہُمْ رُفِعَ وَمَا لَمْ یُتَقَبَّلْ مِنْہُمْ تُرِکَ وَلَوْلاَ ذَلِکَ لَسَدَّ مَا بَیْنَ الْجَبَلَیْنِ۔ وَرُوِّینَا عَنْ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ عَنِ ابْنِ خُثَیْمٍ عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : وُکِّلَ بِہِ مَلَکٌ مَا تُقُبِّلَ مِنْہُ رُفِعَ وَمَا لَمْ یُتَقَبَّلُ تُرِکَ۔ وَعَنْ سُفْیَانَ قَالَ حَدَّثَنِی سُلَیْمَانُ الْعَبْسِیُّ عَنِ ابْنِ أَبِی نُعْمٍ قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا سَعِیدٍ عَنْ رَمْیِ الْجِمَارِ فَقَالَ لِی: مَا تُقُبِّلَ مِنْہُ رُفِعَ وَلَوْلاَ ذَلِکَ کَانَ أَطْوَلَ مِنْ ثَبِیرٍ۔ [ضعیف]
(٩٥٤٣) ابوطفیل (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عباس (رض) سے ان کنکریوں کے کے بارے میں پوچھا جن کے ساتھ اسلام کے بعد جمروں کو مارا جاتا ہے تو انھوں نے کہا : جو ان کی قبول کی گئی اس کو اٹھایا گیا اور جو نہ کی گئی اس کو چھوڑا گیا اور اگر یہ نہ ہوتا دو دونوں پہاڑوں کا درمیان بند ہوجاتا۔
سفیان ثوری کی روایت میں ابن عباس سے منقول ہے کہ اس پر ایک فرشتے کی ذمہ داری لگائی گئی ہے اس سے جو قبول کیا جاتا ہے وہ اٹھا لیا جاتا ہے اور جو قبول نہ ہو وہ باقی چھوڑ دیا جاتا ہے۔
ابن ابی نعیم فرماتے ہیں کہ میں نے ابو سعید سے کنکریوں کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے مجھے بتایا کہ ان سے جو قبول کی جاتی ہیں وہ اٹھالی جاتی ہیں اور اگر اس طرح نہ ہوتا تو یہاں یہ ثبیر پہاڑ سے بھی بلند پہاڑ بن جاتا۔