(۹۵۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ قَالَ وَحَدَّثَنَا عَلِیٌّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ قَالَ سَمِعْتُ ہِشَامَ بْنَ حَسَّانَ یُخْبِرُ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : لَمَّا رَمَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ الْجَمْرَۃَ وَنَحَرَ نُسُکَہُ وَحَلَقَ نَاوَلَ الْحَالِقَ شِقَّہُ الأَیْمَنَ فَحَلَقَہُ ثُمَّ دَعَا أَبَا طَلْحَۃَ الأَنْصَارِیَّ فَأَعْطَاہُ إِیَّاہُ ثُمَّ نَاوَلَہُ الشِّقَّ الأَیْسَرَ فَقَالَ : احْلِقِ ۔ فَحَلَقَہُ فَأَعْطَاہُ أَبَا طَلْحَۃَ فَقَالَ : اقْسِمْہُ بَیْنَ النَّاسِ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ أَبِی عُمَرَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۰۵]
(٩٥٨٠) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں : جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جمرہ کو رمی کی اور قربانی نحر کی اور سر منڈوایا تو سر مونڈنے والے کو سر کا دائیاں حصہ دیا ، اس نے وہ مونڈا پھر ابو طلحہ انصاری کو بلاوایا اس کو وہ دے دیا ۔ پھر اسے بائیاں حصہ دیا اور کہا : مونڈ، اس نے مونڈا ، آپ نے وہ بھی ابو طلحہ کو دے دیا اور فرمایا : اسے لوگوں کے درمیان تقسیم کر دے۔