hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9658

.

سنن البيهقي

9658
Sunan Al Bayhaqi
(۹۶۵۳)أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنِی أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْکَرِیمِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ شَاہِینَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ جَائَ إِلَی السِّقَایَۃِ فَاسْتَسْقَی فَقَالَ الْعَبَّاسُ : یَا فَضْلُ اذْہَبْ إِلَی أُمِّکَ فَأْتِ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ بِشَرَابٍ مِنْ عِنْدِہَا فَقَالَ : اسْقِنِی ۔ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّہُمْ یَجْعَلُونَ أَیْدِیَہُمْ فِیہِ قَالَ : اسْقِنِی ۔ فَشَرِبَ مِنْہُ ثُمَّ أَتَی زَمْزَمَ وَہُمْ یَسْقُونَ وَیَعْمَلُونَ فِیہَا فَقَالَ : اعْمَلُوا فَإِنَّکُمْ عَلَی عَمَلٍ صَالِحٍ ۔ ثُمَّ قَالَ : لَوْلاَ أَنْ تُغْلَبُوا لَنَزَلْتُ حَتَّی أَضَعَ الْحَبْلَ عَلَی ہَذِہِ ۔ یَعْنِی عَاتِقَہُ وَأَشَارَ إِلَی عَاتِقِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ شَاہِینَ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۵۵۴]
(٩٦٥٣) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پانی پلانے والوں کی طرف آئے اور پانی طلب کیا تو عباس (رض) نے کہا : اے فضل ! جا اور جا کر اپنی ماں سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے مشروب لے کر آ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے پلا ، انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ لوگ اس میں اپنے ہاتھ ڈالتے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے پلا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پیا ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زمزم پر آئے اور وہ پلا رہے تھے اور اس میں کام کر رہے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لگے رہو تم نیک کام کر رہے ہو، پھر فرمایا : اگر یہ خدشہ نہ ہو کہ تم مغلوب ہوجاؤ گے تو میں اترتا اور رسی کو یہاں رکھتا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی گردن کی طرف اشارہ کیا۔