(۹۷۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَتَّابٍ الْعَبْدِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْہَیْثَمِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ کَثِیرِ بْنِ عُفَیْرٍ وَیَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُکَیْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَیْسٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ کَیْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -یَصْنَعُ فِی الْجَنَابَۃِ؟ أَکَانَ یَغْتَسِلَ قَبْلَ أَنْ یَنَامَ أَوْ یَنَامَ قَبْلَ أَنْ یَغْتَسِلَ؟ قَالَتْ : کُلَّ ذَلِکَ قَدْ کَانَ یَفْعَلُ ، رُبَّمَا اغْتَسَلَ فَنَامَ ، وَرُبَّمَا تَوَضَّأَ فَنَامَ۔ قُلْتُ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی جَعَلَ فِی الأَمْرِ سَعَۃً۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنِ اللَّیْثِ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۳۰۷]
(٩٧٠) سیدنا عبداللہ بن قیس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے سوال کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جنابت میں کیسے کرتے تھے، کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سونے سے پہلے غسل کرتے تھے یا غسل کرنے سے پہلے سو جاتے تھے ؟ فرماتی ہیں : آپ دونوں طرح کرتے تھے بعض اوقات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل کیا پھر سو گئے اور بعض اوقات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا پھر سو گئے، میں نے کہا : سب تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جس نے معاملے میں وسعت رکھی ہے۔