hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9777

.

سنن البيهقي

9777
Sunan Al Bayhaqi
(۹۷۷۲)أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ قَالَ : أَکْرَہُ أَنْ یُقَالَ لِلْمُحَرَّمِ صَفَرُ وَلَکِنْ یُقَالُ لَہُ : الْمُحَرَّمُ وَإِنَّمَا کَرِہْتُ أَنْ یُقَالَ لِلْمُحَرَّمِ : صَفَرُ مِنْ قِبَلِ أَنَّ أَہْلَ الْجَاہِلِیَّۃِ کَانُوا یَعُدُّونَ فَیَقُولُونَ صَفَرَانِ لِلْمُحَرَّمِ وَصَفَرَ وَیُنْسِئُونَ فَیَحُجُّونَ عَامًا فِی شَہْرٍ وَعَامًا فِی غَیْرِہِ وَیَقُولُونَ : إِنْ أَخْطَأْنَا مَوْضِعَ الْحَرَمِ فِی عَامٍ أَصَبْنَاہُ فِی غَیْرِہِ فَأَنْزَلَ اللَّہُ جَلَّ ثَنَاؤُہُ {اِنَّمَا النَّسِیْٓئُ زِیَادَۃٌ فِی الْکُفْرِ} الآیَۃَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : إِنَّ الزَّمَانَ قَدِ اسْتَدَارَ کَہَیْئَتِہِ یَوْمَ خَلَقَ اللَّہُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ ۔ فَلاَ شَہْرَ یُنْسَأُ وَسَمَّاہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ الْمُحَرَّمَ۔ [صحیح]
(٩٧٧٢) امام شافعی (رض) فرماتے ہیں کہ میں محرم کو صفر کہنا مکروہ خیال کرتا ہوں، اس کو محرم ہی کہا جائے اور صفر کو محرم کہنا صرف اس لیے مکروہ خیال کرتا ہوں کہ جاہلیت والے دو مہینوں یعنی صفر اور محرم کو صفر ہی شمار کرتے تھے اور محرم و صفر کو آگے پیچھے کرلیتے تھے ایک سال حج کے مہینہ میں حج کرتے اور دوسرے سال کسی اور مہینہ میں۔ اور کہتے تھے کہ اس سال محرم کی جگہ پر ہم سے غلطی ہوگی۔ آئندہ سال درست کرلیں گے۔ اللہ فرماتے ہیں : { اِنَّمَا النَّسِیْٓئُ زِیَادَۃٌ فِی الْکُفْرِ } (التوبۃ : ٣٧) ” مہینہ کا سر کا دینا اور زیادہ کفر ہے۔ “ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زمانہ گھوم کر اسی حالت پر آگیا ہے جس دن اللہ رب العزت نے آسمانوں و زمین کو پیدا کیا تھا۔ ابھی کسی مہینہ کو آگے پیچھے نہ کیا جائے گا اور اس کا نام نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے محرم رکھا۔