hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9794

.

سنن البيهقي

9794
Sunan Al Bayhaqi
(۹۷۸۹)وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ أَنَّہُ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : کَیْفَ تَرَوْنَ فِی رَجُلٍ وَقَعَ بِامْرَأَتِہِ وَہُوَ مُحْرِمٌ؟ فَلَمْ یَقُلْ لَہُ الْقَوْمُ شَیْئًا قَالَ سَعِیدٌ : إِنَّ رَجُلاً وَقَعَ بِامْرَأَتِہِ وَہُوَ مُحْرِمٌ فَبَعَثَ إِلَی الْمَدِینَۃِ یَسْأَلُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ لَہُ بَعْضُ النَّاسِ : یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا إِلَی عَامٍ قَابِلٍ۔ قَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ : لِیُنْفِذَانِ لِوُجُوہِہِمَا فَلْیُتِّمَا حَجَّہُمَا الَّذِی أَفْسَدَا فَإِذَا فَرَغَا رَجَعَا وَإِذَا أَدْرَکَہُمَا الْحَجُّ فَعَلَیْہِمَا الْحَجُّ وَالْہَدْیُ وَیُہِلاَّ مِنْ حَیْثُ کَانَا أَہَلاَّ بِحَجِّہِمَا الَّذِی کَانَا أَفْسَدَا وَیَتَفَرَّقَا حَتَّی یَقْضِیَا حَجَّہُمَا۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۸۵۵]
(٩٧٨٩) یحییٰ بن سعید نے حضرت سعید بن مسیب سے سنا کہ اس شخص کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے جو حالت احرام میں اپنی بیوی سے مجامعت کرلیتا ہے ؟ تو لوگوں نے کچھ جواب نہ دیا۔ سعید کہتے ہیں کہ ایک محرم آدمی نے اپنی بیوی سے مجامعت کرلی تو اس نے ان کو مدینہ روانہ کیا کہ اس کے بارے میں سوال کرے تو کچھ لوگوں نے جواب دیا کہ آئندہ سال تک ان میں کروا دی جائے تو سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ وہ اپنی حالت پر ہی رہیں گے۔ لیکن وہ حج پورا کریں گے جو ان دونوں نے خراب کیا، پھر جب ان کو حج کا فریضہ پالے تو ان پر حج اور قربانی کرنا ہے، پھر وہاں سے حج کا تلبیہ کہنا شروع کریں جہاں سے پہلے حج کا تلبیہ کہنا شروع کیا تھا، جس کو انھوں نے باطل کردیا اور وہ دونوں جدا رہیں گے کہ یہاں تک حج مکمل کرلیں۔