(۹۸۰۲)أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَیْدٍ الدِّیلیِّ عَنْ عِکْرِمَۃَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لاَ أَظُنُّہُ إِلاَّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ فِی الَّذِی یُصِیبُ أَہْلَہُ قَبْلَ أَنْ یُفِیضَ : یَعْتَمِرُ وَیُہْدِی۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ کَانَ یَقُولُ مِثْلَ ذَلِکَ قَالَ مَالِکٌ : وَذَلِکَ أَحْسَنُ مَا سَمِعْتُ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۸۵۹]
(٩٨٠٢) ابن زیددیلمی حضرت عکرمہ جو ابن عباس کے آزاد کردہ غلام ہیں ان سے بیان کرتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ وہ ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے اس شخص کے بارے میں فرمایا جو طواف افاضہ کرنے سے پہلے اپنی بیوی سے مجامعت کرے تو وہ فرمانے لگے : وہ عمرہ کرے گا اور قربانی کرے گا۔