(۹۸۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّہُ قَضَی فِی الضَّبُعِ یُصِیبُہَا الْمُحْرِمُ بِکَبْشٍ وَفِی الظَّبْیِ بِشَاۃٍ وَفِی الأَرْنَبِ بِعَنَاقٍ وَفِی الْیَرْبُوعِ بِجَفْرَۃٍ۔
(٩٨٨٤) حضرت جابر (رض) عمر بن خطاب (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے فیصلہ فرمایا : جب محرم آدمی گوہ کا شکار کرے تو اس کے عوض ایک مینڈھا قربان کرے اور ہرن کے عوض ایک بکری۔ اسی طرح خرگوش کے عوض بھی ایک سالہ بکری اور چوہا کے عوض بھی بکری۔ [صحیح ]