hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9913

.

سنن البيهقي

9913
Sunan Al Bayhaqi
(۹۹۰۸)أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ انْطَلَقَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ عَامَ الْحُدَیْبِیَۃِ فَأَحْرَمَ أَصْحَابِی وَلَمْ أُحْرِمْ فَانْطَلَقَ النَّبِیُّ -ﷺ وَکُنْتُ مَعَ أَصْحَابِی فَجَعَلَ بَعْضُہُمْ یَضْحَکُ إِلَی بَعْضٍ فَنَظَرْتُ فَإِذَا حِمَارَ وَحْشٍ فَحَمَلْتُ عَلَیْہِ فَطَعَنْتُہُ فَأَثْبَتُّہُ فَاسْتَعَنْتُ بِہِمْ فَأَبَوْا أَنْ یُعِینُونِی فَأَکَلْنَا مِنْہُ وَخَشِینَا أَنْ نُقْتَطَعَ یَعْنِی فَانْطَلَقَتُ أَرْفَعُ فَرَسِی فَأَطْلُبُ النَّبِیَّ -ﷺ فَلَقِیتُ رَجُلاً مِنْ جَوْفِ اللَّیْلِ مِنْ غِفَارٍ فَقُلْتُ أَیْنَ تَرَکْتَ النَّبِیَّ -ﷺ -؟ قَالَ بِالسُّقْیَا یَعْنِی فَلَحِقْتُ بِہِ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أَصْحَابَکَ یُقْرِئُونَ عَلَیْکَ السَّلاَمَ وَرَحْمَۃَ اللَّہِ وَقَدْ خَشُوا أَنْ یُقْتَطَعُوا دُونَکَ فَانْتَظِرْہُمْ یَا رَسُولَ اللَّہِ وَقُلْتُ: یَارَسُولَ اللَّہِ إِنِّی أَصَبْتُ حِمَارَ وَحْشٍ وَمَعِی مِنْہُ فَاضِلَۃٌ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ لِلْقَوْمِ: کُلُوا۔ وَہُمْ مُحْرِمُونَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُعَاذِ بْنِ فَضَالَۃَ عَنْ ہِشَامٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ ہِشَامٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۷۲۵]
(٩٩٠٨) عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ حدیبیہ والے سال نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ چلے۔ میرے ساتھیوں نے احرام باندھا ہوا تھا جب کہ میں محرم نہ تھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چلے اور میں بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ تھا۔ وہ ایک دوسرے کو ہنسا رہے تھے۔ میں نے دیکھا، اچانک نیل گائے تھی۔ میں نے اپنا نیزہ اٹھایا اور اپنی سواری پر بیٹھ گیا ، میں نے ان سے مدد چاہی تو انھوں نے میری مدد کرنے سے انکار کردیا۔ ہم نے کھایا اور ہم ڈر بھی گئے۔ میں نے اپنے گھوڑے کو دوڑایا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچ گیا، میں غفار قبیلہ کے ایک کو نصف رات کو ملا۔ میں نے کہا : آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کہاں چھوڑا۔ اس نے کہا : ” سفیا “ نامی جگہ پر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ملا تھا۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) آپ پر سلام کہتے ہیں اور وہ ڈر محسوس کر رہے ہیں کہ کہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بغیر ان کو نقصان نہ ہوجائے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کا انتظار کرلیں۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں نے نیل گائے پکڑا ، اس کا کچھ زائد گوشت میرے پاس موجود بھی ہے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں سے کہا کھاؤ۔ حالاں کہ وہ حالت احرام میں تھے۔