(۹۹۲۵)وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ وَأَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ اعْتَمَرَ مَعَ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی رَکْبٍ فَأُہْدِیَ لَہُ طَائِرٌ فَأَمَرَہُمْ بِأَکْلِہِ وَأَبِی أَنْ یَأْکُلَ فَقَالَ لَہُ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ : أَنَأْکُلُ مِمَّا لَسْتَ مِنْہُ آکِلاً فَقَالَ : إِنِّی لَسْتُ فِی ذَاکُمْ مِثْلُکُمْ إِنَّمَا اصْطِیدَ لِی وَأُمِیتَ۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۸۳۴۵]
(٩٩٢٥) یحییٰ بن عبدالرحمن بن حاطب اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے ایک جماعت میں حضرت عثمان بن عفان (رض) کے ساتھ مل کر عمرہ کیا ۔ ان کو پرندے کا گوشت تحفہ میں دیا گیا، حضرت عثمان (رض) نے ان کو اور میرے والد کو کھانے کا حکم دیا تو حضرت عمرو بن عاص (رض) نے کہا : کیا اس سے ہم کھائیں جس سے آپ نہیں کھا رہے، فرمانے لگے : اس میں میں تمہارے جیسا نہیں ہوں، کیوں کہ شکار میرے لیے کیا گیا ہے اور میرے نام پر ہی مارا گیا ہے۔