hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9940

.

سنن البيهقي

9940
Sunan Al Bayhaqi
(۹۹۳۶)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ : فَإِنْ کَانَ الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَۃَ أَہْدَی إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ الْحِمَارَ حَیًّا فَلَیْسَ لِمُحْرِمٍ ذَبْحُ حِمَارِ وَحْشِیٍّ حَیٍّ وَإِنْ کَانَ أَہْدَی لَہُ لَحْمًا فَقَدْ یُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ عَلِمَ أَنَّہُ صِیدَ لَہُ فَرَدَّہُ عَلَیْہِ وَإِیضَاحُہُ فِی حَدِیثِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ الشَّافِعِیُّ : وَحَدِیثُ مَالِکٍ أَنَّ الصَّعْبَ أَہْدَی لِلنَّبِیِّ -ﷺ حِمَارًا أَثْبَتُ مِنْ حَدِیثِ مَنْ حَدَّثَ أَنَّہُ أَہْدَی لَہُ مِنْ لَحْمِ حِمَارٍ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ رُوِیَ فِی حَدِیثِ الصَّعْبِ أَنَّہُ أَکَلَ مِنْہُ۔ [صحیح]
(٩٩٣٦) امام شافعی (رض) فرماتے ہیں کہ صعب بن جثامہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نیل گائے تحفہ میں دی، محرم کے لیے زندہ نیل گائے کو ذبح کرنا تو جائز نہیں اور اگر اس کو گوشت تحفہ میں دیا گیا تو اگر اسے معلوم ہو کہ اس نے اس کے لیے شکار کیا ہے تو وہ واپس کر دے جس کی وضاحت جابر بن عبداللہ کی حدیث میں ہے۔
امام شافعی (رض) فرماتے ہیں : امام مالک کی حدیث کہ صعب نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو گدھا تحفہ میں دیا ، یہ زیادہ مثبت ہے اس حدیث سے جس میں بیان ہوا ہے کہ گدھے کا گوشت تحفہ میں دیا۔
شیخ فرماتے ہیں کہ صعب کی حدیث میں ہے کہ اس نے اس سے کھایا بھی تھا۔