hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9996

.

سنن البيهقي

9996
Sunan Al Bayhaqi
(۹۹۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْفَقِیہُ بِالطَّابِرَانِ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِی التَّیَّاحِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ أَحْسَنَ النَّاسِ خُلُقًا وَکَانَ لِی أَخٌ یُقَالُ لَہُ أَبُو عُمَیْرٍ أَحْسَبُہُ قَالَ فَطِیمٌ فَکَانَ إِذَا جَائَ قَالَ : أَبَا عُمَیْرٍ مَا فَعَلَ النُّغَیْرُ ۔ کَانَ یَلْعَبُ بِہِ وَرُبَّمَا حَضَرَتِ الصَّلاَۃُ وَہُوَ فِی بَیْتِنَا فَیَأْمُرُ بِالْبِسَاطِ الَّذِی تَحْتَہُ فَیُکْنَسُ وَیُنْضَحُ ثُمَّ یَقُومُ وَنَقُومُ خَلْفَہُ فَیُصَلِّی بِنَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ وَغَیْرِہِ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۸۵۰]
(٩٩٩٢) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اخلاق کے اعتبار سے تمام لوگوں میں سب سے زیادہ اچھے تھے۔ میرا چھوٹا بھائی تھا ، اس کو ابوعمیر کہا جاتا تھا قنطیم کہا جاتا تھا۔ جب بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آتے تو فرماتے : اے ابوعمیر ! چڑیا نے کیا کیا ؟ وہ اس کے ساتھ کھیلا کرتا تھا اور بعض اوقات نماز کا وقت آجاتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے گھر میں ہوتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے نیچے والی چٹائی کے بجھانے کا حکم فرماتے تو وہ جھاڑو دے کر پانی چھڑک کر اس پر بچھا دیتے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور ہم بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑے ہوتے اور آپ ہمیں نماز پڑھاتے۔