HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

1046

(۱۰۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ غَالِبٍ الْخَوَارِزْمِیُّ الْحَافِظُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ النَّیْسَابُورِیُّ وَہُوَ أَخُو أَبِی عَمْرِو بْنِ حَمْدَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ زَرِیرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا رَجَائٍ یَقُولُ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُصَیْنٍ : أَنَّہُ کَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -فِی مَسِیرٍ فَأَدْلَجُوا لَیْلَتَہُمْ حَتَّی إِذَا کَانُوا فِی وَجْہِ الصُّبْحِ عَرَّسَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -فَغَلَبَتْہُمْ أَعْیُنُہُمْ حَتَّی ارْتَفَعَتِ الشَّمْسُ ، فَکَانَ أَوَّلَ مَنِ اسْتَیْقَظَ مِنْ مَنَامِہِ أَبُو بَکْرٍ ، وَکَانَ لاَ یُوقِظُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -مِنْ مَنَامِہِ أَحَدٌ حَتَّی یَسْتَیْقِظَ النَّبِیُّ -ﷺ -فَاسْتَیْقَظَ عُمَرُ فَقَعَدَ عِنْدَ رَأْسِہِ فَجَعَلَ یُکَبِّرُ وَیَرْفَعُ صَوْتَہُ حَتَّی اسْتَیْقَظَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -فَلَمَّا اسْتَیْقَظَ رَأَی الشَّمْسَ قَدْ بَزَغَتْ قَالَ : ((ارْتَحِلُوا))۔ فَسَارَ بِنَا حَتَّی ابْیَضَّتِ الشَّمْسُ ، فَنَزَلَ فَصَلَّی ، فَاعْتَزَلَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَلَمْ یُصَلِّ مَعَنَا ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ : ((یَا فُلاَنُ مَا مَنَعَکَ أَنْ تُصَلِّیَ مَعَنَا؟))۔ قَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّمَا أَصَابَتْنِی جَنَابَۃٌ۔ فَأَمَرَہُ أَنْ یَتَیَمَّمَ بِالصَّعِیدِ ثُمَّ صَلَّی ، وَعَجَلَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -فِی رُکُوبٍ بَیْنَ یَدَیْہِ لِطَلَبِ الْمَائِ ، وَکُنَّا قَدْ عَطِشْنَا عَطَشًا شَدِیدًا ، فَبَیْنَمَا نَحْنُ نَسِیرُ إِذَا نَحْنُ بِامْرَأَۃٍ سَادِلَۃٍ رِجْلَیْہَا بَیْنَ مَزَادَتَیْنِ ، فَقُلْنَا لَہَا : أَیْنَ الْمَائُ؟ فَقَالَتْ : أَیْہَاہْ أَیْہَاہْ لاَ مَائَ ۔ فَقُلْنَا : کُمْ بَیْنَ أَہْلِکِ وَبَیْنَ الْمَائِ؟ قَالَتْ : یَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ۔ قُلْنَا : انْطَلِقِی إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ فَقَالَتْ : وَمَا رَسُولُ اللَّہِ؟ فَلَمْ نُمَلِّکْہَا مِنْ أَمْرِہَا شَیْئًا حَتَّی اسْتَقْبَلْنَا بِہَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -فَحَدَّثَتْہُ بِمِثْلِ الَّذِی حَدَّثَتْنَا غَیْرَ أَنَّہَا حَدَّثَتْہُ أَنَّہَا مُؤْتِمَۃٌ ، فَأَمَرَ بِمَزَادَتَیْہَا فَمَجَّ فِی الْعَزْلاَوَیْنِ الْعُلْیَاوَیْنِ ، فَشَرِبْنَا عِطَاشًا أَرْبَعِینَ رَجُلاً حَتَّی رَوِینَا وَمَلأْنَا کُلَّ قِرْبَۃٍ مَعَنَا وَإِدَاوَۃٍ ، وَغَسَلْنَا صَاحِبَنَا غَیْرَ أَنَّا لَمْ نَسْقِ بَعِیرًا وَہِیَ تَکَادُ تَنُضُّ مِنَ الْمِلْئِ ، ثُمَّ قَالَ لَنَا : ((ہَاتُوا مَا عِنْدَکُمْ))۔ فَجَمَعْنَا لَہَا مِنَ الْکِسَرِ وَالتَّمْرِ حَتَّی صَرَّ لَہَا صُرَّۃً فَقَالَ لَہَا : ((اذْہَبِی فَأَطْعِمِی ہَذَا عِیَالَکِ ، وَاعْلَمِی أَنَّا لَمْ نَرْزَأْ مِنْ مَائِکِ شَیْئًا))۔ فَلَمَّا أَتَتْ أَہْلَہَا قَالَتْ : لَقَدْ لَقِیتُ أَسْحَرَ النَّاسِ أَوْ ہُوَ نَبِیٌّ کَمَا زَعَمُوا۔ فَہَدَی اللَّہُ ذَلِکَ الصِّرْمَ بِتِلْکَ الْمَرْأَۃِ فَأَسْلَمَتْ وَأَسْلَمُوا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ سَعِیدٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِیدِ عَنْ سَلْمِ بْنِ زَرِیرٍ۔
(١٠٤٧) عمران بن حصین (رض) سے روایت ہے کہ ایک رات وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر میں تھے۔ جب صبح ہونے کے قریب تھی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑاؤ ڈالا۔ تمام لوگ سو گئے یہاں تک کہ سورج بلند ہونے لگا، سب سے پہلے سیدنا ابوبکر (رض) کی آنکھ کھلی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی بیدار نہ کرتا تھا ۔ یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خود جاگتے، پھر سیدنا عمر (رض) اٹھے تو وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر کے قریب بیٹھ کر اونچی آواز سے تکبیر کہنے لگے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھ کھلی تو دیکھا کہ سورج چمک رہا ہے تو فرمایا : یہاں سے کوچ کرو، صحابہ کرام نے وہاں سے کوچ کیا یہاں تک کہ سورج سفید ہوگیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑاؤ ڈالا اور نماز پڑھی، اسی دوران ایک شخص نے ہمارے ساتھ نماز نہ پڑھی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تم نے نماز کیوں نہیں پڑھی تو اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں جنبی ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ تم تیمم کر کے نماز پڑھو اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے چند شہسواروں کے ساتھ پانی ڈھونڈنے کے لیے بھیجا، اس حال میں کہ ہم شدید پیاسے تھے۔ ابھی ہم پانی کی تلاش میں تھے کہ ایک عورت پر نظر پڑی، جس کے سر پر دو مشکیزے تھے ۔ ہم نے اس سے پوچھا : پانی کہاں ہے ؟ اس نے کہا : اوہ یہاں پانی کہاں سے آیا ۔ ہم نے کہا : تمہاری علاقے اور پانی کے درمیان کتنا فاصلہ ہے ؟ تو اس نے کہا : ایک دن اور ایک رات۔ صحابہ نے کہا : تو ہمارے ساتھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس چل۔ اس نے کہا : کیا رسول اللہ کے پاس ؟ ہم نے اس سے کچھ گفتگو نہ کی اور اسے آپ کے پاس لے آئے، اس نے پھر وہی بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے دہرائی اور یہ بھی کہا کہ لوگ میرے انتظار میں ہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے دونوں مشکیزوں کو اتروایا اور ان کا منہ کھول کر اس میں لعاب ڈالا تو ہم چالیس پیاسے لوگوں نے اس قدر پیا کہ ہم سیر ہوگئے اور تمام برتن بھر لیے اور اس جنبی کو بھی غسل کروادیا، لیکن ہم نے کسی بھی جانور کو پانی نہ پلایا اور مشکیزے پانی کی کثرت کی وجہ سے چھلکنے لگے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں کہا، جو کچھ تمہارے پاس ہے لے آؤ ! تو ہم نے روٹی کے ٹکڑے اور کھجور جمع کر کے ایک تھیلے میں آپ کی خدمت میں پیش کردیے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس عورت سے کہا : یہ لے جاؤ اور اہل خانہ کو کھلاؤ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔