HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

11943

(۱۱۹۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ کَامِلٍ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ زَیْدٍ عَنْ یُوسُفَ بْنِ مِہْرَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : کَانَتْ لِلْعَبَّاسِ دَارٌ إِلَی جَنْبِ الْمَسْجِدِ فِی الْمَدِینَۃِ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : بِعْنِیہَا أَوْ ہَبْہَا لِی حَتَّی أُدْخِلَہَا فِی الْمَسْجِدِ فَأَبَی فَقَالَ : اجْعَلْ بَیْنِی وَبَیْنَکَ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَجَعَلاَ بَیْنَہُمَا أُبَیَّ بْنَ کَعْبٍ فَقَضَی لِلْعَبَّاسِ عَلَی عُمَرَ فَقَالَ عُمَرُ : مَا أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَجْرَأُ عَلَیَّ مِنْکَ فَقَالَ أُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ أَوْ أَنْصَحُ لَکَ مِنِّی ثُمَّ قَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینِ أَمَا بَلَغَکَ حَدِیثُ دَاوُدَ أَنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ أَمَرَہُ بِبِنَائِ بَیْتِ الْمَقْدِسِ فَأَدْخَلَ فِیہِ بَیْتَ امْرَأَۃٍ بِغَیْرِ إِذْنِہَا فَلَمَّا بَلَغَ حُجَزَ الرِّجَالِ مَنَعَہُ اللَّہُ بِنَائَ ہُ قَالَ دَاوُدُ : أَیْ رَبِّ إِنْ مَنَعْتَنِی بِنَائَ ہَ فَاجْعَلْہُ فِی خَلَفِی فَقَالَ الْعَبَّاسُ أَلَیْسَ قَدْ قَضَیْتَ لِی بِہَا وَصَارَتْ لِی قَالَ : بَلَی قَالَ : فَإِنِّی أُشْہِدُکَ أَنِّی قَدْ جَعَلْتُہَا لِلَّہِ۔ [ضعیف]
(١١٩٣٨) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ حضرت عباس (رض) کا گھر مدینہ میں مسجد کی جانب تھا۔ عمر بن خطاب (رض) نے کہا : مجھے بیچ دو یا ہبہ کر دو ۔ تاکہ میں مسجد میں داخل کرلوں۔ انھوں نے انکار کردیا اور کہا : میرے اور اپنے درمیان اصحاب نبی میں سے کوئی فیصل بنا لو۔ انھوں نے ابی بن کعب (رض) کو فیصل مان لیا۔ آپ (رض) نے عباس (رض) کے حق میں فیصلہ کردیا۔ عمر (رض) نے کہا : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے میرے نزدیک آپ سے بڑھ کر عظمت والا کوئی نہیں ہے۔ اُبی نے کہا : میں آپ کا زیادہ خیر خواہ ہوں، پھر کہا : اے امیرالمومنین ! کیا آپ کو داؤد کی حدیث ملی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا گھر بیت المقدس بنانے کا حکم دیا تو داؤد نے ایک عورت کا گھر بغیر اجازت کے داخل کرلیا۔ جب لوگوں کا گروہ پہنچ گیا تو اللہ تعالیٰ نے گھر بنانے سے منع کردیا۔ داؤد نے کہا : اے میرے رب ! اگر مجھے روک دیا ہے تو میرے بعد کس کو گھر بنانے کا حکم دے دینا۔ حضرت عباس (رض) نے کہا : کیا آپ نے میرے حق میں فیصلہ نہیں کیا اور وہ میرا ہوگیا ؟ اُبی نے کہا : کیوں نہیں تو عباس نے کہا : میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے وہ گھر اللہ کے لیے وقف کردیا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔