HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

12099

(۱۲۰۹۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی فُدَیْکٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ یَعْقُوبَ الزَّمَعِیُّ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ أَخْبَرَہُ : أَنَّ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ دَخَلَ عَلَی فَاطِمَۃَ وَحَسَنٌ وَحُسَیْنٌ عَلَیْہِمُ السَّلاَمُ یَبْکِیَانِ فَقَالَ : مَا یُبْکِیہِمَا؟ قَالَتِ : الْجُوعُ فَخَرَجَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَوَجَدَ دِینَارًا بِالسُّوقِ فَجَائَ إِلَی فَاطِمَۃَ عَلَیْہَا السَّلاَمُ فَأَخْبَرَہَا فَقَالَتِ : اذْہَبْ إِلَی فُلاَنٍ الْیَہُودِیِّ فَخُذْ لَنَا دَقِیقًا فَجَائَ الْیَہُودِیَّ فَاشْتَرَی بِہِ دَقِیقًا فَقَالَ الْیَہُودِیُّ : أَنْتَ خَتَنُ ہَذَا الَّذِی یَزْعُمُ أَنَّہُ رَسُولُ اللَّہِ قَالَ : نَعَمْ قَالَ : فَخُذْ دِینَارَکَ وَلَکَ الدَّقِیقُ فَخَرَجَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حَتَّی جَائَ بِہِ فَاطِمَۃَ عَلَیْہَا السَّلاَمُ فَأَخْبَرَہَا فَقَالَتِ : اذْہَبْ إِلَی فُلاَنٍ الْجَزَّارِ فَخُذْ لَنَا بِدِرْہَمٍ لَحْمًا فَذَہَبَ وَرَہَنَ الدِّینَارَ بِدِرْہَمٍ لَحْمًا فَجَائَ بِہِ فَعَجَنَتْ وَنَصَبَتْ وَخَبَزَتْ فَأَرْسَلَتْ إِلَی أَبِیہَا فَجَائَ ہُمْ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَذْکُرُ لَکَ فَإِنْ رَأَیْتَہُ لَنَا حَلاَلاً أَکَلْنَاہُ وَأَکَلْتَ مِنْ شَأْنِہِ کَذَا وَکَذَا فَقَالَ : کُلُوا بِاسْمِ اللَّہِ ۔ فَأَکَلُوا فَبَیْنَا ہُمْ مَکَانَہُمْ إِذَا غُلاَمٌ یَنْشُدُ اللَّہَ وَالإِسْلاَمَ الدِّینَارَ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَدُعِیَ لَہُ فَسَأَلَہُ فَقَالَ : سَقَطَ مِنِّی فِی السُّوقِ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : یَا عَلِیُّ اذْہَبْ إِلَی الْجَزَّارِ فَقُلْ لَہُ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ لَکَ أَرْسِلْ إِلَیَّ بِالدِّینَارِ وَدِرْہَمُکَ عَلِیَّ ۔ فَأَرْسَلَ بِہِ فَدَفَعَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَیْہِ۔ [ضعیف] قَالَ الشَّیْخُ : ظَاہِرُ الْحَدِیثُ عَنْ عَلِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی ہَذَا الْبَابِ یَدُلُّ عَلَی أَنَّہُ أَنْفَقَہُ قَبْلَ التَّعْرِیفِ فِی الْوَقْتِ وَقَدْ رُوِّینَا عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی ہَذِہِ الْقِصَّۃِ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أَمَرَہُ أَنْ یُعَرِّفَہُ فَلَمْ یُعْتَرَفْ فَأَمَرَہُ أَنْ یَأْکُلَہُ وَظَاہِرُ تِلْکَ الرِّوَایَۃِ أَنَّہُ شَرَطَ التَّعْرِیفَ فِی الْوَقْتِ وَأَبَاحَ أَکْلَہُ قَبْلَ مُضِیِّ السَّنَۃِ وَالأَحَادِیثُ الَّتِی وَرَدَتْ فِی اشْتِرَاطِ التَّعْرِیفِ سَنَۃً فِی جَوَازِ الأَکْلِ أَصَحُّ وَأَکْثَرُ فَہِیَ أَوْلَی وَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ إِنَّمَا أَبَاحَ لَہُ إِنْفَاقَہُ قَبْلَ مُضِیِّ سَنَۃٍ لِوُقُوعِ الاِضْطِرَارِ إِلَیْہِ وَالْقِصَّۃُ تَدُلُّ عَلَیْہِ وَیُحْتَمَلُ أَنَّہُ لَمْ یَشْتَرِطْ مُضِیَّ سَنَۃٍ فِی قَلِیلِ اللُّقَطَۃِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔
(١٢٠٩٤) سہل بن سعید نے خبر دی کہ حضرت علی (رض) فاطمہ، حسن، حسین کے پاس گئے، وہ دونوں رو رہے تھے، پوچھا : یہ دونوں کیوں رو رہے ہیں ؟ فاطمہ (رض) نے بتایا : بھوک کی وجہ سے۔ حضرت علی (رض) گھر سے نکلے، بازار میں سے ایک دینار مل گیا، پھر فاطمہ کے پاس آئے، اسے خبر دی، فاطمہ (رض) نے کہا : فلاں یہودی کے پاس جاؤ اور ہمارے لیے آٹا لے کر آؤ ۔ وہ یہودی کے پاس آئے اس سے آٹا خریدا۔ یہودی نے کہا : تو اس شخص کا داماد ہے جو گمان کرتا ہے کہ وہ اللہ کا رسول ہے ؟ حضرت علی (رض) نے کہا : ہاں اس نے کہا : دینار بھی لے جاؤ اور آٹا بھی۔ حضرت علی (رض) نکلے اور فاطمہ کے پاس آئے، اسے بتایا، فاطمہ نے کہا : فلاں قصاب کے پاس جاؤ اور درہم کا ہمارے لیے گوشت لے کر آؤ وہ گئے اور دینار ایک درہم گوشت کے بدلے گروی رکھا اور گوشت لے کر آئے، فاطمہ نے آٹا گوندھا اور روٹی پکائی۔ پھر اپنے اباجان (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) کو بلایا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی ان کے پاس آئے۔ حضرت علی (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں آپ کو بتاتا ہوں اگر آپ ہمارے لیے حلال خیال کریں گے تو ہم کھا لیں گے اور آپ بھی کھا لینا معاملہ بیان کیا، آپ نے فرمایا : اللہ کے نام کے ساتھکھاؤ، میں نے کھایا، وہ ابھی اسی جگہ پر تھے کہ ایک غلام دینار گم ہونے کی صدا لگا رہا تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم سے اسے بلایا گیا، اس سے سوال کیا گیا : اس نے کہا : بازار میں میرا دینار گرگیا تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : اے علی قصاب کے پاس جاؤ۔ اسے کہو کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تیرے لیے کہا ہے کہ دینار واپس کر دو اور تیرا درہم مجھ پر ہے۔ میں نے دینار بھیج دیاتو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ دینار اسے دے دیا۔
شیخ فرماتے ہیں : علی (رض) والی حدیث کا ظاہر اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ علی (رض) نے اسے اعلان سے پہلے ہی خرچ کرلیا تھا، اور ایک دوسری روایت میں حضرت علی (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا اعلان کرنے کا حکم دیا لیکن کوئی بھی پہچان نہ سکا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے کھانے کا حکم دیا اور روایت کا ظاہر دلالت کرتا ہے کہ اس وقت اس کا اعلان کرنا شرط ہے اور ایک سال گزرنے سے پہلے اس کا کھانا جائز ہے اور وہ احادیث جو ایک سال کی شرط کے بارے میں وارد ہوئی ہیں کہ کھانا جائز ہے زیادہ صحیح ہیں اور یہی اولیٰ ہے اور یہ بھی احتمال ہے کہ ان کا کھانا مباح ہے۔ ایک سال گزرنے سے پہلے مجبوری کی وجہ سے اور یہ قصہ اسی پر دلالت کرتا ہے، اور یہ بھی احتمال ہے کہ تھوڑی چیز پر سال گزرنے کی شرط نہ ہو۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔