HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

12170

(۱۲۱۶۵) وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَکَمِ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عُتَیْبَۃَ عَنْ مِقْسَمٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- دَفَعَ الرَّایَۃَ إِلَی عَلِیٍّ یَوْمَ بَدْرٍ وَہُوَ ابْنُ عِشْرِینَ سَنَۃً۔ قَالَ الإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَوَقْعَۃُ بَدْرٍ کَانَتْ بَعْدَ مَا قَدِمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الْمَدِینَۃَ بِسَنَۃٍ وَنِصْفِ سَنَۃٍ وَاخْتَلَفُوا فِی قَدْرِ مُقَامِہِ بِمَکَّۃَ بَعْد مَا بُعِثَ فَقِیلَ عَشْرًا وَقِیلَ ثَلاَثَ عَشْرَۃَ سَنَۃً وَقِیلَ خَمْسَ عَشْرَۃَ سَنَۃً فَإِنْ کَانَ عَشْرًا وَصَحَّ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ ابْنَ عِشْرِینَ سَنَۃً یَوْمَ بَدْرٍ رَجَعَ سِنُّہُ یَوْمَ أَسْلَمَ إِلَی قَرِیبٍ مِمَّا قَالَ عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ وَإِنْ کَانَ ثَلاَثَ عَشْرَۃَ أَوْ خَمْسَ عَشْرَۃَ فَإِلَی أَقَلَّ مِنْ ذَلِکَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ وَاخْتَلَفُوا فِی سِنِّ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَوْمَ قُتِلَ فَقِیلَ خَمْسٌ وَسِتُّونَ وَقِیلَ ثَلاَثٌ وَسِتُّونَ وَقِیلَ أَقَلَّ مِنْ ذَلِکَ وَأَشْہَرُہُ ثَلاَثٌ وَسِتُّونَ عَلَی رَأْسِ أَرْبَعِینَ مِنْ مُہَاجَرِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَیَرْجِعُ سِنُّہُ یَوْمَ أَسْلَمَ عَلَی قَوْلِ مَنْ قَالَ مَکَثَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِمَکَّۃَ عَشْرًا إِلَی ثَلاَثَ عَشْرَۃَ سَنَۃً وَعَلَی قَوْلِ مَنْ قَالَ ثَلاَثَ عَشْرَۃَ إِلَی عَشْرِ سِنِینَ فَفِی أَکْثَرِ الرِّوَایَاتِ کَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بَلَغَ مِنَ السِّنِّ حِینَ صَلَّی مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- قَدْرًا یُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ احْتَلَمَ فِیہِ وَمَا رُوِیَ مِنَ الشِّعْرِ مُحْتَمَلٌ لِلتَّأْوِیلِ مَعَ ضَعْفِ إِسْنَادِہِ عَلَی أَنَّ الْحُکْمَ بِصِحَّۃِ قَوْلِ الْبَالِغِ دُونَ الصَّبِیِّ الْمُمَیِّزِ وَقَعَ شَرْعُہُ بَعْدَ إِسْلاَمِ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَإِسْلاَمُہُ کَانَ مَحْکُومًا بِصِحَّتِہِ إِمَّا لأَنَّہُ بَقِیَ حَتَّی وَصَفَ الإِسْلاَمَ بَعْدَ بُلُوغِہِ أَوْ لأَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- خَاطَبَہُ بِالدُّعَائِ إِلَی الإِسْلاَمِ وَغَیْرُہُ مِنَ الصِّبْیَانِ غَیْرُ مُخَاطَبٍ أَوْ لأَنْ قَوْلَ الصَّبِیِّ الْمُمَیِّزِ إِذْ ذَاکَ کَانَ مَحْکُومًا بِصِحَّتِہِ قَبْلَ وُرُودِ الشَّرْعِ بِغَیْرِہِ أَوْ کَانَ قَدِ احْتَلَمَ فَصَارَ بَالِغًا بِہِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ ہَذَا وَقَدْ ذَہَبَ الْحَسَنُ الْبَصْرِیُّ وَغَیْرُ وَاحِدٍ فِی رِوَایَۃِ قَتَادَۃَ إِلَی أَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَسْلَمَ وَہُوَ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَۃَ سَنَۃً أَوْ سِتَّ عَشْرَۃَ سَنَۃً کَمَا مَضَی ذِکْرُہُ۔ [حسن۔ الحاکم ۴۵۶۲]
(١٢١٦٥) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بدر کے دن جھنڈا حضرت علی (رض) کو دیا اور وہ اس وقت بیس برس کے تھے۔
امام احمد (رح) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مدینہ آنے کے ایک سال یا نصف سال بعد غزوہ بدر واقع ہوا اور انھوں نے مکہ میں بعثت کے بعد کی مدت کے بارے میں اختلاف کیا ہے۔ کہا گیا ہے : دس برس اور یہ بھی کہا گیا ہے : تیرہ برس اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ پندرہ برس۔ اگر مکہ میں دس برس مدت تھی تو صحیح ہے کہ حضرت علی (رض) غزوہ بدر کے وقت بیس برس کے تھے، تو ان کی اسلام لانے کی عمر اس کے قریب ہوگی جو عروہ نے بیان کیا۔ اگر مکہ کی مدت تیرہ یا پندرہ برس ہے تو یہ کم ہی صحیح ہے۔
انھوں نے حضرت علی (رض) کی شہادت کے وقت ان کی عمر میں اختلاف کیا ہے۔ کہا گیا ہے : پینسٹھ سال اور یہ بھی کہا گیا ہے : تریسٹھ سال اور اس سے کم بھی بیان کی گئی ہے اور مشہور یہ ہے کہ تریسٹھ سال۔ اگر ہجرت رسول کے چالیسویں سال کی بنیاد بنایا جائے تو ان کی یہ عمر اس قول کے لحاظ سے ہے، جس نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ میں دس سے تیرہ سال رہے اور اگر اس قول کو بنیاد بنایا جائے جس نے کہا : تیرہ سال سے دس سال تک تو یہ اکثر روایات میں ہے، جس میں آپ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی۔ جس میں احتمال ہے کہ آپ (رض) بالغ تھے اور جو اشعار میں منقول ہے ان کی اسناد ضعیف ہیں ‘ بالغ ہونے کا صحیح حکم جو ممیز بچے سے الگ ہے، شرعاً حضرت علی (رض) کے اسلام کے بعد ہے، ان کا اسلام لانا ان کے صحیح ہونے کا حکم ہے۔ چونکہ باقیوں کے لیے اسلام سے متصف ہونا، بلوغت کے بعد ہے یا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں مخاطب کر کے اسلام کی دعوت دی ہے، جبکہ باقی بچے مخاطب نہیں ہیں، یا پھر ممیز بچے کا قول تب اس پر صحت کا حکم ہوگا اس کے علاوہ شرع کے وارد ہونے سے پہلے یا جب وہ محتلم ہوگیا تو وہ بالغ ہوجائے گا۔
قتادہ کی روایت میں ہے کہ سیدنا علی (رض) نے جب اسلام قبول کیا تو ان کی عمر پندرہ سال یا سولہ تھی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔