HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

12733

(۱۲۷۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ ہَارُونَ الأَزْدِیُّ (ح) قَالَ وَأَخْبَرَنِی دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ السِّجْزِیُّ وَأَبُو زَکَرِیَّا : یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِیُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ حَدَّثَنَا جُوَیْرِیَۃُ بْنُ أَسْمَائَ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شِہَابٍ الزُّہْرِیِّ أَنَّ مَالِکَ بْنَ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ حَدَّثَہُ قَالَ : أَرْسَلَ إِلَیَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَجِئْتُہُ حِینَ تَعَالَی النَّہَارُ فَقَالَ وَجَدْتُہُ فِی بَیْتِہِ جَالِسًا عَلَی سَرِیرٍ مُفْضِیًا إِلَی رُمَالِہِ مُتَّکِئًا عَلَی وِسَادَۃٍ مِنْ أَدَمٍ فَقَالَ لِی : یَا مَالِ إِنَّہُ قَدْ دَفَّ أَہْلُ أَبْیَاتٍ مِنْ قَوْمِکَ وَقَدْ أَمَرْتُ فِیہِمْ بِرَضْخٍ فَخُذْہُ فَاقْسِمْہُ بَیْنَہُمْ فَقُلْتُ : لَوْ أَمَرْتَ بِہَذَا غَیْرِی۔ قَالَ : خُذْہُ یَا مَالِ قَالَ : فَجَائَ یَرْفَأُ فَقَالَ ہَلْ لَکَ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ فِی عُثْمَانَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَالزُّبَیْرِ وَسَعْدٍ قَالَ عُمَرُ : نَعَمْ فَائْذَنْ لَہُمْ فَدَخَلُوا ثُمَّ جَائَ فَقَالَ : ہَلْ لَکَ فِی عَبَّاسٍ وَعَلِیٍّ قَالَ : نَعَمْ فَأَذِنَ لَہُمَا قَالَ عَبَّاسٌ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ اقْضِ بَیْنِی وَبَیْنَ ہَذَا الْکَاذِبِ الآثِمِ الْغَادِرِ الْخَائِنِ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ : أَجَلْ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ فَاقْضِ بَیْنَہُمْ وَأَرِحْہُمْ قَالَ مَالِکُ بْنُ أَوْسِ فَخُیِّلَ إِلَیَّ أَنَّہُمْ کَانُوا قَدَّمُوہُمْ لِذَلِکَ قَالَ عُمَرُ : أَنْشُدُکُمُ اللَّہَ الَّذِی بِإِذْنِہِ تَقُومُ السَّمَوَاتُ وَالأَرْضُ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ نُورَثُ وَأَنَّ مَا تَرَکْنَا صَدَقَۃٌ ۔ قَالُوا : نَعَمْ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَی عَبَّاسٍ وَعَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَقَالَ : أَنْشُدُکُمَا بِاللَّہِ الَّذِی بِإِذْنِہِ تَقُومُ السَّمَائُ وَالأَرْضُ أَتَعْلَمَانِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ نُورَثُ وَأَنَّ مَا تَرَکْنَا صَدَقَۃٌ ۔ قَالاَ : نَعَمْ۔ قَالَ عُمَرُ : فَإِنَّ اللَّہَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی کَانَ خَصَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بِخَاصَّۃٍ لَمْ یَخُصَّ بِہَا أَحَدًا غَیْرَہُ قَالَ { مَا أَفَائَ اللَّہُ عَلَی رَسُولِہِ مِنْ أَہْلِ الْقُرَی فَلِلَّہِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِی الْقُرْبَی } مَا أَدْرِی ہَلْ قَرَأَ الآیَۃَ الَّتِی قَبْلَہَا أَمْ لاَ قَالَ : فَقَسَمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَیْنَکُمُ النَّضِیرَ فَوَاللَّہِ مَا اسْتَأْثَرَ عَلَیْکُمْ وَلاَ أَخَذَہَا دُونَکُمْ حَتَّی بَقِیَ ہَذَا الْمَالُ فَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَأْخُذُ مِنْہُ نَفَقَۃَ سَنَتِہِ ثُمَّ یَجْعَلُ مَا بَقِیَ أُسْوَۃَ الْمَالِ ثُمَّ قَالَ : أَنْشُدُکُمْ بِاللَّہِ الَّذِی بِإِذْنِہِ تَقُومُ السَّمَائُ وَالأَرْضُ أَتَعْلَمُونَ ذَلِکَ؟ قَالُوا : نَعَمْ ثُمَّ نَشَدَ عَبَّاسًا وَعَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا بِمِثْلِ مَا نَشَدَ بِہِ الْقَوْمَ أَتَعْلَمَانِ ذَلِکَ قَالاَ : نَعَمْ۔ قَالَ : فَلَمَّا تُوُفِّیَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ أَبُو بَکْرٍ : أَنَا وَلِیُّ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَجِئْتُمَا تَطْلُبُ مِیرَاثَکَ مِنَ ابْنِ أَخِیکَ وَیَطْلُبُ ہَذَا مِیرَاثَ امْرَأَتِہِ مِنْ أَبِیہَا فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ نُورَثُ مَا تَرَکْنَا صَدَقَۃٌ ۔ فَرَأَیْتُمَاہُ کَاذِبًا آثِمًا غَادِرًا خَائِنًا وَاللَّہُ یَعْلَمُ أَنَّہُ لَصَادِقٌ بَارٌّ رَاشِدٌ تَابِعٌ لِلْحَقِّ ثُمَّ تُوُفِّیَ أَبُو بَکْرٍ فَقُلْتُ : أَنَا وَلِیُّ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَوَلِیُّ أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَرَأَیْتُمَانِی کَاذِبًا آثِمًا غَادِرًا خَائِنًا وَاللَّہُ یَعْلَمُ أَنِّی صَادِقٌ بَارٌّ رَاشِدٌ تَابِعٌ لِلْحَقِّ فَوَلِیتُہَا ثُمَّ جِئْتَنِی أَنْتَ وَہَذَا وَأَنْتُمَا جَمِیعٌ وَأَمْرُکُمَا وَاحِدٌ فَقُلْتُمَا : ادْفَعْہَا إِلَیْنَا فَقُلْتُ إِنْ شِئْتُمَا دَفَعْتُہَا إِلَیْکُمَا عَلَی أَنَّ عَلَیْکُمَا عَہْدَ اللَّہِ أَنْ تَعْمَلاَ فِیہِ بِالَّذِی کَانَ یَعْمَلُ َسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَأَخَذْتُمَاہَا بِذَلِکَ فَقَالَ : أَکَذَلِکَ؟ قَالاَ: نَعَمْ ثُمَّ جِئْتُمَانِی لأَقْضِیَ بَیْنَکُمَا وَلاَ وَاللَّہِ لاَ أَقْضِی بَیْنَکُمَا بِغَیْرِ ذَلِکَ حَتَّی تَقُومَ السَّاعَۃُ فَإِنْ عَجَزْتُمَا عَنْہَا فَرُدَّاہَا إِلَیَّ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْفَرَوِیِّ عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ تقدم برقم ۱۲۷۲۴]
(١٢٧٢٨) مالک بن اوس فرماتے ہیں کہ عمر بن خطاب (رض) نے میری طرف پیغام بھیجا۔ میں دن کے وقت ان کے پاس آیا، میں نے ان کو ایک تخت پر بیٹھے ہوئے پایا بغیر بچھونے کے تکیے کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے۔ آپ نے مجھے کہا : اے مالک ! کچھ لوگ تمہاری قوم والوں کے میرے پاس آئے تھے اور میں نے ان کو کچھ دینے کا حکم دیا ہے، پس تم ان میں تقسیم کر دو ، میں نے کہا : کاش آپ اس کام کے لیے کسی اور کو کہتے۔ عمر نے کہا : نہیں بلکہ تم لے لو۔ اسی دوران یرفاء غلام آیا اور کہا : عثمان بن عفان، عبدالرحمن بن عوف، زبیر اور سعد دروازے پر ہیں اور اجازت چاہتے ہیں اگر اجازت ہو تو ان کو آنے دیں، آپ نے اجازت دی، جب وہ داخل ہوئے تو یرفاء پھر آیا اور کہا : عباس اور علی (رض) بھی آئے ہیں، عمر (رض) نے اجازت دی۔ حضرت عباس (رض) نے کہا : اے امیرالمومنین ! میرے اور اس جھوٹے، گنہگار، دھوکے باز، خائن کے درمیان فیصلہ کریں، لوگوں میں سے بھی بعض نے کہا : ہاں امیرالمومنین ان میں فیصلہ کریں۔ مالک بن اوس نے کہا : مجھے خیال آیا کہ انھوں نے ہی عثمان وغیرہ کو پہلے بھیجا تھا۔ عمر (رض) نے کہا : میں تم کو اس خدا کی قسم دیتا ہوں جس کے حکم سے آسمان و زمین قائم ہے کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم وارث نہیں بنائے جاتے اور جو ہم چھوڑتے ہیں وہ صدقہ ہے، انھوں نے ہاں میں جواب دیا، پھر عباس اور علی (رض) کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا : میں تم دونوں کو اللہ کی قسم دیتا ہوں جس کے حکم سے آسمان و زمین قائم ہیں کیا تم جانتے ہو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا تھا ہم وارث نہیں بنائے جاتے اور جو ہم چھوڑتے ہیں وہ صدقہ ہے دونوں نے کہا : ہاں۔ عمر (رض) نے کہا : اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خاص کیا تھا اور کسی کو خاص نہ کیا تھا، فرمایا : { مَا أَفَائَ اللَّہُ عَلَی رَسُولِہِ مِنْ أَہْلِ الْقُرَی فَلِلَّہِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِی الْقُرْبَی } میں نہیں جانتا کہ اس سے پہلے آیت پڑھی تھی یا نہیں۔ پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو نضیر کے مال کو تمہارے درمیان تقسیم کردیا اور تم پر کسی کو ترجیح نہ دی اور نہ تمہارے علاوہ کسی اور نے لیا تھا، اور جو مال بچ گیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے اپنے لیے سال بھر کا خرچ لیتے تھے اور جو بچتاوہ باقی مالوں کے برابر ہوتا تھا، پھر صحابہ کو کہا میں تم کو اللہ کی قسم دیتا ہوں جس کے حکم سے آسمان و زمین قائم ہیں کیا تم یہ جانتے ہو ؟ انھوں نے کہا : ہاں۔ پھر عباس (رض) کو قسم دے کر پوچھا اور علی (رض) کو بھی پوچھا جیسے قوم کو قسم دی تھی کیا تم دونوں یہ جانتے ہو ؟ انھوں نے کہا : ہاں۔ پھر کہا : جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فوت ہوگئے تو ابوبکر (رض) نے کہا : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ولی ہوں، پس تم دونوں آئے تم نے اپنے بھائی کے بیٹے سے میراث طلب کی اور بیوی کی میراث اس کے باپ سے طلب کی تو ابوبکر (رض) نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم وارث نہیں بنائے جاتے اور ہم جو چھوڑتے ہیں وہ صدقہ ہوتا ہے، پس تم دونوں نے اسے جھوٹا گناہ گار، دھوکے باز خائن خیال کیا اور اللہ جانتا ہے کہ وہ سچے، نیک، حق کے تابع تھے۔ پھر ابوبکر (رض) فوت ہوگئے میں نے کہا : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ابوبکر کا ولی ہوں، پس تم دونوں نے مجھے جھوٹا، گناہ گار، دھوکے باز، خائن سمجھا اور اللہ جانتا ہے میں سچا، نیک، اچھا اور حق کا تابع ہوں، پس میں اس کا والی تھا۔ پھر تم دونوں اکٹھے میرے پاس آئے تمہارا معاملہ ایک ہی تھا، تم دونوں نے کہا : وہ ہمیں دے دو ۔ میں نے کہا : میں اس شرط پر دوں گا کہ تم پر اللہ کا وعدہ ہے کہ اس میں کام کرو گے جیسے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کرتے تھے، پس تم نے اسے لے لیا۔ عمر (رض) نے کہا : کیا ایسے ہی ہے ؟ دونوں نے کہا : ہاں، پھر دونوں میرے پاس آئے ہو تاکہ میں تمہارے لیے فیصلہ کر دوں اور اللہ کی قسم ! میں اس کے علاوہ کوئی اور فیصلہ نہیں کروں گا حتیٰ کہ قیامت قائم ہوجائے۔ اگر تم دونوں عاجز آگئے ہو تو میری طرف لوٹا دو ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔