HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

13119

(۱۳۱۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو طَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْجُوَیْنِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رَجَائٍ السِّنْدِیُّ (ح) قَالَ وَحَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغَوِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا سُوَیْدُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَیْسَرَۃَ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَنَّ أَبَا صَالِحٍ : ذَکْوَانَ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَا مِنْ صَاحِبِ ذَہَبٍ وَلاَ فِضَّۃٍ لاَ یُؤَدِّی مِنْہَا حَقَّہَا إِلاَّ إِذَا کَانَ یَوْمُ الْقِیَامَۃِ صُفِّحَتْ لَہُ صَفَائِحَ مِنْ نَارٍ فَأُحْمِیَ عَلَیْہَا فِی نَارٍ جَہَنَّمَ فَیُکْوَی بِہَا جَنْبُہُ وَجَبِینُہُ وَظَہْرُہُ کُلَّمَا بَرَدَتْ أُعِیدَتْ لَہُ فِی یَوْمٍ کَانَ مِقْدَارُہُ خَمْسِینَ أَلْفَ سَنَۃٍ حَتَّی یُقْضَی بَیْنَ الْعِبَادِ فَیُرَی سَبِیلَہُ إِمَّا إِلَی جَنَّہٍ وَإِمَّا إِلَی نَارٍ ۔ قِیلَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ فَالإِبِلُ؟ َالَ : وَلاَ صَاحِبُ إِبِلٍ لاَ یُؤَدِّی حَقَّہَا وَمِنْ حَقِّہَا حَلْبُہَا یَوْمَ وِرْدِہَا إِلاَّ إِذَا کَانَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بُطِحَ لَہَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ أَوْفَرَ مَا کَانَتْ لاَ یَفْقِدُ مِنْہَا فَصِیلاً وَاحِدًا تَطَؤُہُ بِأَخْفَافِہَا وَتَعَضُّہُ بِأَفْوَاہِہَا کُلَّمَا مَرَّ عَلَیْہِ أُولاَہَا رُدَّ عَلَیْہِ أُخْرَاہَا فِی یَوْمٍ کَانَ مِقْدَارُہُ خَمْسِینَ أَلْفَ سَنَۃٍ حَتَّی یُقْضَی بَیْنَ الْعِبَادِ فَیُرَی سَبِیلَہُ إِمَّا إِلَی الْجَنَّۃِ وَإِمَّا إِلَی النَّارِ ۔ قِیلَ یَا رَسُولَ اللَّہِ فَالْبَقَرُ وَالغَنَمُ قَالَ : وَلاَ صَاحِبُ غَنَمٍ وَلاَ بَقَرٍ لاَ یُؤَدِّی مِنْہَا حَقَّہَا إِلاَّ إِذَا کَانَ یَوْمُ الْقِیَامَۃِ بُطِحَ لَہَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ لاَ یَفْقِدُ مِنْہَا شَیْئًا لَیْسَ فِیہَا عَقْصَائُ وَلاَ جَلْحَائُ وَلاَ عَضْبَائُ تَنْطِحُہُ بِقُرُونِہَا وَتَطَؤُہُ بِأَظْلاَفِہَا کُلَّمَا مَرَّ عَلَیْہِ أُولاَہَا رُدَّ عَلَیْہِ أُخْرَاہَا فِی یَوْمٍ کَانَ مِقْدَارُہُ خَمْسِینَ أَلْفَ سَنَۃٍ حَتَّی یُقْضَی بَیْنَ الْعِبَادِ فَیُرَی سَبِیلَہُ إِمَّا إِلَی الْجَنَّۃِ وَإِمَّا إِلَی النَّارِ ۔ ثُمَّ ذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ قَدْ أَخْرَجْتُہُ فِی کِتَابِ الزَّکَاۃِ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُوَیْدِ بْنِ سَعِیدٍ وَقَوْلُہُ : وَمِنْ حَقِّہَا حَلْبُہَا یَوْمَ وِرْدِہَا ۔یُشْبِہُ أَنْ یَکُونَ مِنْ قَوْلِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ وَقَدْ رُوِّینَا فِی کِتَابِ الزَّکَاۃِ عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِیہِ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ : وَمَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ لاَ یُؤَدِّی زَکَاتَہَا إِلاَّ بُطِحَ لَہَا بِقَاعٍ قَرْقَرٍ ۔ [بخاری ۱۴۰۔ مسلم ۲۰]
(١٣١١٤) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جو بندہ سونے یا چاندی والا اپنے مال کا حق (زکوۃ ) ادا نہیں کرتا اس کے لیے آگ کی تختیاں بنائی جائیں گی۔ پھر ان کو آگ پر گرم کیا جائے گا، پھر اس کا ماتھا (پیشانی) اس کا پہلو اور اس کی پیٹھ کو ان سے داغا جائے گا، جب بھی وہ ٹھنڈی ہوجائیں گی تو ان کو پھر گرم کردیا جائے گا۔ یہ سزا اس کے لیے اس دن تک جاری رہے گی، جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے، یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کیا جائے۔ پھر وہ اپنا ٹھکانا جنت میں یا جہنم میں دیکھے گا، پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول ! اگر کسی نے اونٹوں کی زکوۃ نہیں دی تو ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر اونٹوں والا ان کا حق ادا نہیں کرتا اور اس کے پانی پلانے کے دن اس کا دودھ نہیں دوہتا تو قیامت کے دن اس کو ایک ہموار زمین پر اوندھے منہ لٹا دیا جائے گا اور ان میں سے ایک اونٹ بھی وہ کم نہ پائے گا مگر وہ اس کو اپنے کھروں سے روندیں گے اور مونہوں سے کاٹیں گے، جب پہلا جائے گا تو دوسرا آجائے گا، یہ سارا دن ہوتا رہے گا، جس دن کی مقدار پچاس ہزار سال ہے، یہاں تک کہ بندوں کے درمیان فیصلہ کردیا جائے اور وہ اپنا راستہ جنت یا جہنم کی طرف دیکھ لے، پوچھا گیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گائے اور بکری کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسی طرح گائے اور بکری کا مالک جو ان میں سے حق (زکوۃ ) ادا نہیں کرتا تو جب قیامت کا دن ہوگا اسے ہموار زمین پر لٹا دیا جائے گا تو وہ کسی کو گم نہ پائے گا (یعنی سارے جانور موجود ہوں گے) اور ان میں کوئی بےسینگ نہ ہوگا، نہ ٹوٹے ہوئے سینگ والا اور نہ کوئی عیب دار، پھر وہ اپنے سینگوں سے اس کو نوچیں گے، اپنے کھروں سے اس کو روندیں گے، جب ان کا پہلا (جانور) گزر جائے گا تو دوسرا اس کی جگہ پر آجائے گا، یہ اس دن ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے یہاں تک کہ بندوں کے درمیان فیصلہ کردیا جائے اور وہ اپنا راستہ جنت یا جہنم کی طرف دیکھ لے۔ صحیح مسلم کی روایت کے الفاظ (وَمِنْ حَقِّہَا حَلْبُہَا یَوْمَ وِرْدِہَا) سیدنا ابوہریرہ (رض) کے قول کے مشابہ ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔