HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

16067

(۱۶۰۶۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَطَّۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْجَہْمِ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا الْوَاقِدِیُّ فِی ذِکْرِ مَنْ قُتِلَ بِأُحُدٍ مِنَ الْمُسْلِمِینَ قَالَ وَمُجَذِّرُ بْنُ زِیَادٍ قَتَلَہُ الْحَارِثُ بْنُ سُوَیْدٍ غِیلَۃً وَکَانَ مِنْ قِصَّۃِ الْمُجَذَّرِ بْنِ زِیَادٍ أَنَّہُ قَتَلَ سُوَیْدَ بْنَ الصَّامِتِ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الْمَدِینَۃَ أَسْلَمَ الْحَارِثُ بْنُ سُوَیْدِ بْنِ الصَّامِتِ وَمُجَذِّرُ بْنُ زِیَادٍ فَشَہِدَا بَدْرًا فَجَعَلَ الْحَارِثُ یَطْلُبُ مُجَذِّرًا لِیَقْتُلَہُ بِأَبِیہِ فَلَمْ یَقْدِرْ عَلَیْہِ یَوْمَئِذٍ فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ أُحُدٍ وَجَالَ الْمُسْلِمُونَ تِلْکَ الْجَوْلَۃَ أَتَاہُ الْحَارِثُ مِنْ خَلْفِہِ فَضَرَبَ عُنُقَہُ فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی الْمَدِینَۃِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی حَمْرَائِ الأَسَدِ فَلَمَّا رَجَعَ أَتَاہُ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ فَأَخْبَرَہُ أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ سُوَیْدٍ قَتَلَ مُجَذِّرَ بْنَ زِیَادٍ غِیلَۃً وَأَمَرَہُ بِقَتْلِہِ فَرَکِبَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی قُبَائَ فَلَمَّا رَآہُ دَعَا عُوَیْمَ بْنَ سَاعِدَۃَ فَقَالَ قَدِمَ الْحَارِثُ بْنُ سُوَیْدٍ إِلَی بَابِ الْمَسْجِدِ فَاضْرِبْ عُنُقَہُ بِالْمُجَذِّرِ بْنِ زِیَادٍ فَإِنَّہُ قَتَلَہُ یَوْمَ أُحُدٍ غِیلَۃً فَأَخَذَہُ عُوَیْمٌ فَقَالَ الْحَارِثُ دَعْنِی أُکَلِّمُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَأَبَی عَلَیْہِ عُوَیْمٌ فَجَابَذَہُ یُرِیدُ کَلاَمَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَنَہَضَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُرِیدُ أَنْ یَرْکَبَ فَجَعَلَ الْحَارِثُ یَقُولُ قَدْ وَاللَّہِ قَتَلْتُہُ یَا رَسُولَ اللَّہِ وَاللَّہِ مَا کَانَ قَتْلِی إِیَّاہُ رُجُوعًا عَنِ الإِسْلاَمِ وَلاَ ارْتِیَابًا فِیہِ وَلَکِنَّہُ حَمِیَّۃُ الشَّیْطَانِ وَأَمْرٌ وُکِلْتُ فِیہِ إِلَی نَفْسِی فَإِنِّی أَتُوبُ إِلَی اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَإِلَی رَسُولِ اللَّہِ وَأُخْرِجُ دِیَتَہُ وَأَصُومُ شَہْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ وَأُعْتِقُ رَقَبَۃً وَأُطْعِمُ سِتِّینَ مِسْکِینًا إِنِّی أَتُوبُ إِلَی اللَّہِ وَجَعَلَ یُمْسِکُ بِرِکَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وبَنُو مُجَذِّرٍ حُضُورٌ لاَ یَقُولُ لَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- شَیْئًا حَتَّی إِذَا اسْتَوْعَبَ کَلاَمَہُ قَالَ : قَدِّمْہُ یَا عُوَیْمُ فَاضْرِبْ عُنُقَہُ ۔ فَضَرَبَ عُنُقَہُ۔ [ضعیف جداً]
(١٦٠٦١) واقدی شہداء احد کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجذر بن زیاد کو حارث بن سوید نے دھوکے سے قتل کیا۔ ان کا واقعہ کچھ اس طرح سے ہے کہ مجذر نے اس کے والد سوید بن صامت کو جاہلیت میں قتل کیا تھا۔ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ تشریف لائے تو مجذر اور حارث بن سوید مسلمان ہوگئے اور بعد میں شریک ہوئے تو حارث نے اس دن بھی مجذر کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن نہ کرسکا۔ جب احد کا دن ہوا اور مسلمان پسپا ہونے لگے تو حارث پیچھے سے آیا اور مجذر کو قتل کردیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ آئے پھر حمراء الاسد کی طرف نکلے۔ جب واپس لوٹے تو جبرائیل نے آکر آپ کو بتلایا کہ مجذر کو حارث نے قتل کیا ہے اور وہ بھی دھوکے سے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے قتل کا حکم دے دیا۔ جب آپ قباء میں آئے تو وہاں حارث کر دیکھا تو آپ نے عویمر بن ساعدہ کو بلایا اور حکم دیا کہ حارث مسجد کے دروازے کی طرف آ رہا ہے۔ اسے مجذر بن زیاد جس کو اس نے احد کے دن دھوکے سے قتل کیا تھا کے بدلے میں قتل کر دے۔ عویمر نے اسے پکڑ لیا تو وہ کہنے لگا : ایک مرتبہ مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بات کرلینے دو ۔ عویمر نے انکار کردیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوار ہونے کے لیے جانے لگے تو وہ کہنے لگا : اللہ کی قسم ! میں نے اسے قتل کیا ہے یا رسول اللہ ! اور میں کوئی اسلام سے مرتد یا اس میں شک کرتے ہوئے قتل نہیں کیا۔ شیطانی حمیت کی وجہ سے میں نے اسے قتل کیا۔ اب میں اللہ سے توبہ کرتا ہوں، اس کی دیت دیتا ہوں، غلام آزاد کرتا ہوں ٢ مہینے کے روزے رکھتا ہوں، ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاتا ہوں اور میں اللہ سے توبہ کرتا ہوں اور اس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سواری کی لگام کو پکڑ لیا۔ بنو مجذر بھی وہاں موجود تھے لیکن وہ خاموش تھے۔ انھیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ نہیں کہا تھا۔ جب اس کی بات زیادہ لمبی ہونے لگی تو آپ نے عویمر کو حکم دیا : عویمر اسے پکڑو اور قتل کر دو تو عویمر نے اس کی گردن مار دی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔