HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

16194

(۱۶۱۸۸) قَالَ مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا الثَّوْرِیُّ عَنْ مُغِیرَۃَ الضَّبِّیِّ عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : کَانَتِ الدِّیَۃُ الإِبِلَ فَجُعِلَتِ الإِبِلُ الصَّغِیرُ وَالْکَبِیرُ کُلُّ بَعِیرٍ مِائَۃً وَعِشْرِینَ دِرْہَمًا وَزْنَ سِتَّۃٍ فَذَلِکَ عَشْرَۃُ آلاَفِ دِرْہَمٍ۔ قَالَ وَقِیلَ لِشَرِیکِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ : إِنَّ رَجُلاً مِنَ الْمُسْلِمِینَ عَانَقَ رَجُلاً مِنَ الْعَدُوِّ فَضَرَبَہُ فَأَصَابَ رَجُلاً مِنَ الْمُسْلِمِینَ فَقَالَ شَرِیکٌ قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ عَانَقَ رَجُلٌ مِنَّا رَجُلاً مِنَ الْعَدُوِّ فَضَرَبَہُ فَأَصَابَ رَجُلاً مِنَّا فَسَلَتَ وَجْہَہُ حَتَّی وَقَعَ ذَلِکَ عَلَی حَاجِبَیْہِ وَأَنْفِہِ وَلِحْیَتِہِ وَصَدْرِہِ فَقَضَی فِیہِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِالدِّیَۃِ اثْنَیْ عَشَرَ أَلْفًا وَکَانَتِ الدَّرَاہِمُ یَوْمَئِذٍ وَزْنَ سِتَّۃٍ۔ (ش) قَالَ الشَّافِعِیُّ رَوَی عَطَائٌ وَمَکْحُولٌ وَعَمْرُو بْنُ شُعَیْبٍ وَعَدَدٌ مِنَ الْحِجَازِیِّینَ أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَرَضَ الدِّیَۃَ اثْنَیْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْہَمٍ وَلَمْ أَعْلَمْ بِالْحِجَازِ أَحَدًا خَالَفَ فِیہِ عَنْہُ بِالْحِجَازِ وَلاَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا وَمِمَّنْ قَالَ الدِّیَۃُ اثْنَیْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْہَمٍ ابْنُ عَبَّاسٍ وَأَبُو ہُرَیْرَۃَ وَعَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ وَلَقَدْ رَوَاہُ عِکْرِمَۃُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : أَنَّہُ قَضَی بِالدِّیَۃِ اثْنَیْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْہَمٍ قَالَ الشَّافِعِیُّ فَقُلْتُ لِمُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ أَفَتَقُولُ إِنَّ الدِّیَۃَ اثْنَیْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْہَمٍ وَزْنُ سِتَّۃٍ؟ فَقَالَ لاَ فَقُلْتُ فَمِنْ أَیْنَ زَعَمْتَ أَنَّکَ عَنْ عُمَرَ قَبِلْتَہَا وَأَنَّ عُمَرَ قَضَی فِیہَا بِشَیْئٍ لاَ تَقْضِی بِہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ الرِّوَایَۃُ فِیہِ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مُنْقَطِعَۃٌ وَکَذَلِکَ عَنْ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَحَدِیثُ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ قَدْ رُوِّینَاہُ مَوْصُولاً عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَمَعَہُ حَدِیثُ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]
(١٦١٨٨) ابراہیم فرماتے ہیں : دیت تمام اونٹوں میں چاہے چھوٹے ہوں بڑے کے بدلے فی اونٹ ١٢٠ درہم مقرر کی گئی ہے ٦ کے وزن کے برابر اور یہ ١٠٠٠٠ درھم بنتے ہیں۔ شریک بن عبداللہ کو کہا گیا کہ اگر ایک آدمی مشرک سے لڑتا ہے جب وہ اسے مارتا ہے تو کسی مسلمان کو لگ جاتا ہے تو شریک نے کہا کہ ابن اسحاق نے فرمایا : اس صورت میں حضرت عثمان نے جو فیصلہ فرمایا : وہ ١٢٠٠٠ درہموں کا تھا اور درہم اس وقت ٦ کے وزن کا تھا۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ بہت سارے حجازی مثلاً عطائ، مکحول، عمرو بن شعیب وغیرہم نے حضرت عمر سے دیت ١٢٠٠٠ درہم ہی نقل کی ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ اہل حجاز میں سے کسی نے اس کی مخالفت بھی کی ہو اور نہ ہی حضرت عثمان نے اس کی مخالفت کی اور جو دیت ١٢٠٠٠ ہزار درہم کہتے ہیں، ان میں ابن عباس، ابوہریرہ اور عائشہ بھی قابل ذکر ہیں اور عکرمہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک دیت کا فیصلہ ١٢٠٠٠ درہم ہی روایت کیا ہے۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : میں نے محمد بن حسن سے پوچھا کہ کیا آپ یہ کہتے ہیں کہ دیت ١٢٠٠٠ درہم ہے، جو ٦ کے ورزن کے برابر ہے ؟ کہا : نہیں۔ میں نے کہا آپ نے حضرت عمر سے کہاں سے یہ قبول کرلیا ہے اور حضرت عمر نے اس کے ساتھ فیصلہ کیا ہے لیکن آپ کیوں نہیں کرتے ؟ شیخ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر سے یہ روایت منقطع ہے اور اسی طرح حضرت عثمان سے بھی اور حدیث عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ جسے ہم نے موصولاً بیان کیا ہے حضرت عمر سے اور اسی کے ساتھ حدیث ابن عباس بھی۔ واللہ اعلم۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔