HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

17735

(١٧٧٢٩) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : جَنَاحُ بْنُ نَذِیرِ بْنِ جَنَاحٍ الْقَاضِی بِالْکُوفَۃِ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِی غَرَزَۃَ أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ ہُوَ ابْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ ہُوَ ابْنُ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : بَیْنَمَا رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَائِمٌ یُصَلِّی عِنْدَ الْکَعْبَۃِ وَجَمْعُ قُرَیْشٍ فِی مَجَالِسِہِمْ یَنْظُرُونَ إِذْ قَالَ قَائِلٌ مِنْہُمْ أَلاَ تَنْظُرُونَ إِلَی ہَذَا الْمُرَائِی أَیُّکُمْ یَقُومُ إِلَی جَزُورِ آلِ فُلاَنٍ فَیَعْمِدُ إِلَی فَرْثِہَا وَدَمِہَا وَسَلاَہَا فَیَجِیئُ بِہِ ثُمَّ یُمْہِلُہُ حَتَّی إِذَا سَجَدَ وَضَعَہُ بَیْنَ کَتِفَیْہِ فَانْبَعَثَ أَشْقَاہَا فَجَائَ بِہِ فَلَمَّا سَجَدَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَضَعَہُ بَیْنَ کَتِفَیْہِ وَثَبَتَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - سَاجِدًا وَضَحِکُوا حَتَّی مَالَ بَعْضُہُمْ عَلَی بَعْضٍ مِنَ الضَّحِکِ فَانْطَلَقَ مُنْطَلِقٌ إِلَی فَاطِمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا وَہِیَ جُوَیْرِیَۃُ فَأَقْبَلَتْ تَسْعَی حَتَّی أَلْقَتْہُ عَنْہُ وَأَقْبَلَتْ عَلَیْہِمْ تَسُبُّہُمْ فَلَمَّا قَضَی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - الصَّلاَۃَ قَالَ : اللَّہُمَّ عَلَیْکَ بِقُرَیْشٍ ۔ ثَلاَثًا ثُمَّ سَمَّی : اللَّہُمَّ عَلَیْکَ بِعَمْرِو بْنِ ہِشَامٍ وَبِعُتْبَۃَ بْنِ رَبِیعَۃَ وَشَیْبَۃَ بْنِ رَبِیعَۃَ وَالْوَلِیدِ بْنِ عُتْبَۃَ وَأُمَیَّۃَ بْنِ خَلَفٍ وَعُقْبَۃَ بْنِ أَبِی مُعَیْطٍ وَعُمَارَۃَ بْنِ الْوَلِیدِ ۔ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ : وَاللَّہِ لَقَدْ رَأَیْتُہُمْ صَرْعَی یَوْمَ بَدْرٍ یُسْحَبُونَ إِلَی قَلِیبِ بَدْرٍ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : وَأُتْبِعَ أَصْحَابُ الْقَلِیبِ لَعْنَۃً ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ مُوسَی وَأَخْرَجَہُ ہُوَ وَمُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٧٧٢٩) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کعبہ کے نزدیک نماز پڑھ رہے تھے کہ مشرکین اپنی مجالس میں جمع ہو کر دیکھنے لگے۔ ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا : کیا تم اس ریا کار کی طرف نہیں دیکھتے ہو تم میں سے کون آل فلاں کے اونٹ کی طرف جائے گا اور اس کی گوبر، خون اور اوجھڑی لائے اور پھر ان کے سجدے میں جانے کا انتظار کرے اور جب وہ سجدے میں چلا جائے تو اس کے کندھوں کے درمیان میں رکھ دے تو قوم کا سب سے زیادہ بدبخت انسان اٹھا اور وہ اوجھڑی وغیرہ لے آیا اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے میں گئے تو اس بدبخت نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کندھوں کے درمیان میں رکھ دی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے میں ہی ٹھہرے رہے تو وہ یہ منظر دیکھ کر ہنسنے لگے حتیٰ کہ شدید ہنسی کی وجہ سے ان کا بعض بعض پر گرنے لگ گیا تو ایک جانے والا حضرت فاطمہ (رض) کی طرف گیا اور وہ اس وقت بچی تھیں تو وہ دوڑتی ہوئی آئیں اور انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے وہ اوجڑی دور کی اور پھر ان کو برا بھلا کہنا شروع کردیا۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ختم کرلی تو تین دفعہ کہا : اے اللہ ! قریش کو پکڑ لے، پھر ان لوگوں کے نام لے کر دعا کی : اے اللہ ! عمرو بن حشام، عتبہ بن ربیعہ، ولید بن عتبہ، امیہ بن خلف، عقبہ بن ابی معیط اور عمارہ بن ولید ان سب کو پکڑ لے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں : اللہ کی قسم ! میں نے بدر کے دن ان سب کو (میدان میں) گرے ہوئے دیکھا، پھر ان کو بدر کے کنویں میں گھسیٹ کر پھینک دیا گیا۔ اس کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اصحاب قلیب (کنویں والوں) پر لعنت بھی مسلط کردی گئی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔