HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

3423

(۳۴۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُنَادِی حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی یَعْقُوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْہَادِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ حَامِلٌ أَحَدَ ابْنَیْہِ الْحَسَنَ أَوِ الْحُسَیْنَ ، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَوَضَعَہُ عِنْدَ قَدَمِہِ الْیُمْنَی ، فَسَجَدَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- سَجْدَۃً أَطَالَہَا۔ قَالَ أَبِی فَرَفَعْتُ رَأْسِی مِنْ بَیْنِ النَّاسِ فَإِذَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- سَاجِدٌ وَإِذَا الْغُلاَمُ رَاکِبٌ عَلَی ظَہْرِہِ ، فَعُدْتُ فَسَجَدْتُ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ النَّاسُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ لَقَدْ سَجَدْتَ فِی صَلاَتِکَ ہَذِہِ سَجْدَۃً مَا کُنْتَ تَسْجُدُہَا أَفَشَیْئٌ أُمِرْتَ بِہِ أَوْ کَانَ یُوحَی إِلَیْکَ؟ قَالَ: ((کُلُّ ذَلِکَ لَمْ یَکُنْ ، إِنَّ ابْنِی ارْتَحَلَنِی فَکَرِہْتُ أَنْ أُعْجِلَہُ حَتَّی یَقْضِیَ حَاجَتَہُ))۔ [صحیح۔ اخرجہ النسائی ۱۱۴۱]
(٣٤٢٣) عبداللہ بن شداد بن ہا د اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس اپنے نواسے حسن یا حسین (رض) کو اٹھائے ہوئے تشریف لائے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھانے کے لیے آگے بڑھے تو انھیں اپنے دائیں پاؤں کے قریب بٹھا دیا ۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا اور اس کو بہت طویل کردیا۔ میں نے اپنا سر اٹھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو سجدے میں ہیں اور بچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیٹھ پر سوار ہے۔ میں دوبارہ سجدے میں چلا گیا، جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز سے سلام پھیرا تو لوگوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول اللہ ! آپ نے اس نماز میں بہت ہی لمبا سجدہ کیا، اتنا لمبا سجدہ تو آپ نہیں کرتے، کیا دوران نماز آپ کو کوئی حکم دیا گیا یا آپ کی طرف وحی کی جا رہی تھی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان میں سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ بلکہ میرا بیٹا میرے اوپر سوار تھا، مجھے اچھا نہ لگا کہ میں جلدی کروں اور وہ اپنا شوق پورا نہ کر پائے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔