HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

3482

(۳۴۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدُوسٍ قَالَ سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ سَعِیدٍ یَقُولُ سَمِعْتُ عَلِیًّا یَعْنِی ابْنَ الْمَدِینِیِّ یَقُولُ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ قَالَ سُفْیَانُ سَمِعْتُ ابْنَ جُرَیْجٍ یَقُولُ أَخْبَرَنِی کَثِیرُ بْنُ کَثِیرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: رَأَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یُصَلِّی وَالنَّاسُ یَمُرُّونَ۔ قَالَ سُفْیَانُ: فَذَہَبْتُ إِلَی کَثِیرٍ فَسَأَلْتُہُ قُلْتُ: حَدِیثٌ تُحَدِّثُہُ عَنْ أَبِیکَ۔ قَالَ: لَمْ أَسْمَعْہُ مِنْ أَبِی ، حَدَّثَنِی بَعْضُ أَہْلِی عَنْ جَدِّی الْمُطَّلِبِ۔ قَالَ عَلِیٌّ: قَوْلُہُ لَمْ أَسْمَعْہُ مِنْ أَبِی شَدِیدٌ عَلَی ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ أَبُو سَعِیدٍ عُثْمَانُ یَعْنِی ابْنَ جُرَیْجٍ لَمْ یَضْبِطْہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ قِیلَ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ کَثِیرٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ حَدَّثَنِی أَعْیَانُ بَنِی الْمُطَّلِبِ عَنِ الْمُطَّلِبِ۔ وَرِوَایَۃُ ابْنِ عُیَیْنَۃَ أَحْفَظُ۔ [صحیح]
(٣٤٨٢) کثیر بن کثیر (رح) اپنے والد سے اپنے دادا کے واسطے سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھتے دیکھا اور لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے سے گزر رہے تھے۔ سفیان (رح) کہتے ہیں : میں نے کثیر (رح) کے پاس جا کر دریافت کیا کہ جو حدیث تم اپنے والد سے نقل کرتے ہو ؟ انھوں نے کہا : میں نے تو یہ حدیث اپنے والد سے نہیں سنی بلکہ مجھے میرے گھر والوں نے میرے دادا مطلب کے واسطے سے بیان کی تھی۔
(ب) علی (رح) فرماتے ہیں کہ کثیر کا یہ کہنا کہ میں نے اپنے والد سے نہیں سنی ابن جریج کے نزدیک بہت سخت ہے۔ ابن جریج کہتے ہیں : دراصل انھیں یہ یاد ہی نہیں ہے۔
(ج) شیخ (رح) فرماتے ہیں کہ ابن عیینہ ، ابن جریج سے زیادہ حافظے والے ہیں اور ابن جریج اس کو ” کثیر عن ابیہ “ کے طرق سے ہی بیان کرتے ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔