HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

4476

(۴۴۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا ہُشَیْمٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ قَالَ وَحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْمَعْنَی عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ شَقِیقٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا عَنْ صَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ ﷺ مِنَ التَّطَوُّعِ فَقَالَتْ : کَانَ یُصَلِّی قَبْلَ الظُّہْرِ أَرْبَعًا فِی بَیْتِی ، ثُمَّ یَخْرُجُ فَیُصَلِّی بِالنَّاسِ ، ثُمَّ یَرْجِعُ إِلَی بَیْتِی فَیُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ، وَکَانَ یُصَلِّی بِالنَّاسِ الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ یَرْجِعُ إِلَی بَیْتِی فَیُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ، وَکَانَ یُصَلِّی بِہِمُ الْعِشَائَ ، ثُمَّ یَدْخُلُ بَیْتِی فَیُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ، وَکَانَ یُصَلِّی مِنَ اللَّیْلِ تِسْعَ رَکَعَاتٍ فِیہِنَّ الْوِتْرُ ، وَکَانَ یُصَلِّی لَیْلاً طَوِیلاً قَائِمًا ، وَلَیْلاً طَوِیلاً جَالِسًا ، فَإِذَا قَرَأَ وَہُوَ قَائِمٌ رَکَعَ وَسَجَدَ وَہُوَ قَائِمٌ ، وَإِذَا قَرَأَ وَہُوَ قَاعِدٌ رَکَعَ وَسَجَدَ وَہُوَ قَاعِدٌ ، وَکَانَ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ یَخْرُجُ فَیُصَلِّی بِالنَّاسِ صَلاَۃَ الْفَجْرِ۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی دَاوُدَ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ بخاری ۱۱۸۲]
(٤٤٧٦) عبداللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ (رض) سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نفل نماز کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چار رکعت ظہر سے پہلے میرے گھر میں پڑھا کرتے تھے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نکلتے اور لوگوں کو نماز پڑھاتے، پھر نماز سے فارغ ہو کر میرے گھر لوٹتے اور دو رکعت نماز پڑھتے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو مغرب کی نماز پڑھا کر میرے گھر واپس آتے تو دو رکعت نماز ادا کرتے۔ پھر ان کو عشا کی نماز پڑھا کر میرے گھر آتے تو پھر دو رکعت ادا کرتے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رات کی نماز کی تعداد نو رکعات ہوتی۔ جن میں وتر بھی شامل ہوتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کا باقی حصہ کھڑے ہو کر اور کبھی بیٹھ کر نماز ادا کر کے گزارتے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہو کر نماز پڑھتے تو رکوع و سجود کھڑے ہو کر ہی کرتے۔ جب بیٹھ کر قرأت کرتے تو رکوع و سجود بھی بیٹھ کر کرتے اور جب فجر طلوع ہوجاتی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو رکعت نماز ادا کرنے کے بعد لوگوں کو جا کر نماز پڑھاتے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔