HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

5697

(۵۶۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَإِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ نَفَرًا جَائُ وا إِلَی سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَدْ تَمَارَوْا فِی الْمِنْبَرِ مِنْ أَیِّ عُودٍ ہُوَ؟ فَقَالَ: أَمَا وَاللَّہِ إِنِّی لأَعْرِفُ مِنْ أَیِّ عُودٍ ہُوَ ، وَمَنْ عَمِلَہُ ، وَرَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَوَّلَ یَوْمٍ جَلَسَ عَلَیْہِ قَالَ فَقُلْتُ لَہُ یَا أَبَا عَبَّاسٍ فَحَدِّثْنَا فَقَالَ: أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی امْرَأَۃٍ قَالَ أَبُو حَازِمٍ إِنَّہُ لَیُسَمِّیَہَا یَوْمَئِذٍ: ((انْظُرِی غُلاَمَکِ النَّجَّارَ یَعْمَلْ لِی أَعْوَادًا أُکَلِّمَ النَّاسَ عَلَیْہَا))۔فَعَمِلَ ہَذِہِ الثَّلاَثَ دَرَجَاتٍ ، ثُمَّ أَمَرَ بِہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَوُضِعَتْ ہَذَا الْمَوْضِعَ فَہِیَ مِنْ طَرْفَائِ الْغَابَۃِ ، وَلَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَامَ عَلَیْہِ فَکَبَّرَ وَکَبَّرَ النَّاسُ وَرَائَ ہُ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ یَعْنِی ثُمَّ رَکَعَ ، ثُمَّ رَفَعَ فَنَزَلَ الْقَہْقَرَی حَتَّی سَجَدَ فِی أَصْلِ الْمِنْبَرِ ، ثُمَّ عَادَ حَتَّی فَرَغَ مِنْ آخِرِ صَلاَتِہِ ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ: ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّمَا صَنَعْتُ ہَذَا لِتَأْتَمُّوا بِی وَلِتَعْلَمُوا صَلاَتِی))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ تقدم ۵۲۲۹]
(٥٦٩٧) عبد العزیز بن أبی حازم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک گروہ سہل بن سعد کی طرف آیا، وہ منبر کے بارے جھگڑ رہے تھے کہ وہ کس لکڑی کا تھا ؟ وہ فرمانے لگے : میں جانتا ہوں وہ کس لکڑی کا ہے اور کس نے بنایا ہے۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پہلے دن سے دیکھا وہ اس پر بیٹھا کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں : میں نے کہا : اے ابو عباس ! ہمیں بیان کیجیے۔ فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک عورت کو پیغام دیا۔ ابو حازم کہتے ہیں : انھوں نے اس کا نام بھی لیا کہ وہ اپنے بڑھئی غلام کو حکم دے کہ وہ میرے لیے لکڑی کا منبر تیار کر دے تاکہ میں اس پر بیٹھ کر لوگوں کو وعظ کروں۔ اس نے اس کی تین سیڑھیاں بنائیں۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا اور اسے اس جگہ رکھ دیا گیا۔ یہ جھاؤ کی لکڑی تھی اور میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ نے اس پر کھڑے ہو کر تکبیر یعنی اللہ اکبر کہا تو لوگوں نے بھی اللہ اکبر کہا، پھر رکوع کیا، پھر رکوع سے سر اٹھایا اور الٹے پاؤں منبر سے نیچے اترے اور سجدہ منبر کی جڑ میں کیا، پھر لوٹ گئے یہاں تک کہ نماز سے فارغ ہوئے۔ پھر لوگوں پر متوجہ ہوئے اور فرمایا : اے لوگو ! میں نے ایسا اس لیے کیا تاکہ تم میری اقتدا کرو اور میری نماز کو سیکھ لو۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔