HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

5839

(۵۸۳۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ: إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ السُّوسِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنِی أَبِی حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ حَدَّثَنِی أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ قَالَ: أَصَابَتِ النَّاسَ سَنَۃٌ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَبَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی الْمِنْبَرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ یَخْطُبُ النَّاسَ فَأَتَاہُ أَعْرَابِیٌّ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَلَکَ الْمَالُ ، وَجَاعَ الْعِیَالُ فَادْعُ اللَّہَ لَنَا فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَعْنِی یَدَیْہِ وَمَا نَرَی فِی السَّمَائِ قَزَعَۃً فَوَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ مَا وَضَعَہَا حَتَّی ثَارَتْ سَحَابٌ کَأَمْثَالِ الْجِبَالِ ، ثُمَّ لَمْ یَنْزِلْ عَنِ الْمِنْبَرِ حَتَّی رَأَیْتُ الْمَطَرَ یَتَحَادَرُ عَلَی لِحْیَتِہِ فَمُطِرْنَا یَوْمَنَا ذَلِکَ ، وَمِنَ الْغَدِ ، وَمِنْ بَعْدِ الْغَدِ وَالَّذِی یَلِیہِ حَتَّی الْجُمُعَۃِ الأُخْرَی۔فَقَامَ ذَلِکَ الأَعْرَابِیُّ أَوْ قَالَ رَجُلٌ غَیْرُہُ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ تَہَدَّمَ الْبِنَائُ وَجَاعَ الْعِیَالُ فَادْعُ اللَّہَ لَنَا۔فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ: ((اللَّہُمَّ حَوَالَیْنَا وَلاَ عَلَیْنَا))۔قَالَ فَمَا یُشِیرُ بِیَدِہِ إِلَی نَاحِیَۃٍ مِنَ السَّحَابِ إِلاَّ انْفَرَجَتْ حَتَّی صَارَتِ الْمَدِینَۃُ مِثْلَ الْجَوْبَۃِ ، وَسَالَ الْوَادِی وَادِی قَنَاۃَ شَہْرًا ، وَلَمْ یَجِیء ْ أَحَدٌ مِنْ نَاحِیَۃٍ مِنَ النَّوَاحِی إِلاَّ حَدَّثَ بِالْجُودِ ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ الأَوْزَاعِیِّ۔ [صحیح۔ بخاری ۸۹۰]
(٥٨٣٩) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں لوگوں کو قحط سالی کا سامنا تھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن منبر پر خطبہ ارشاد فرما رہے تھے ، ایک دیہاتی آیا : اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مال تباہ ہوگئے اور لوگ بھوکے ہیں ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ سے دعا کریں تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ اٹھالیے اور ہم نے آسمان پر بادل کا ٹکڑا بھی نہیں دیکھا تھا ۔ اللہ کی قسم ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ نیچے نہیں کیے کہ آسمان پر پہاڑوں کی ماند بادل پیدا ہوگئے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر سے نہیں اترے کہ بارش شروع ہوگئی اور اس کے قطرے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی داڑھی سے گر رہے تھے تو اس دن اور اگلے دن بارش ہوئی، اس سے اگلے دن بھی ۔ یہاں تک کہ دوسرے جمعہ تک۔ وہ دیہاتی یا کوئی دوسرا آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا : اے اللہ کے رسول ! گھر گرگئے اور لوگ بھوکے رہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ سے دعا کریں تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ اٹھائے اور فرمایا : اللہ اس کو ہم سے پھیر دے۔ راوی کہتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ کا اشارہ کیا تو بادل بالکل صاف ہوگئے اور مدینہ بادلوں سے خالی ہوگیا اور ایک ماہ تک ندی نالے بہتے رہے اور جو بھی مدینہ کے گرد و نواح سے آتا وہ بارش کے بارے میں بیان کرتا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔