HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi

.

سنن البيهقي

6056

(۶۰۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَنَسٍ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا حَیْوَۃُ بْنُ شُرَیْحٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الأَسْوَدِ أَنَّہُ سَمِعَ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ یُحَدِّثُ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ: أَنَّہُ سَأَلَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ہَلْ صَلَّیْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- صَلاَۃَ الْخَوْفِ؟ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ: نَعَمْ قَالَ مَرْوَانُ: مَتَی؟ فَقَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ: عَامَ غَزْوَۃِ نَجْدٍ قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی الصَّلاَۃِ صَلاَۃِ الْعَصْرِ فَقَامَتْ مَعَہُ طَائِفَۃٌ وَطَائِفَۃٌ أُخْرَی مُقَابِلَ الْعَدُوِّ وَظُہُورُہُمْ إِلَی الْقِبْلَۃِ ، فَکَبَّرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَکَبَّرُوا جَمِیعًا الَّذِینَ مَعَہُ وَالَّذِینَ مُقَابِلَ الْعَدُوِّ ، ثُمَّ رَکَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- رَکْعَۃً وَاحِدَۃً وَرَکَعَتِ الطَّائِفَۃُ الَّتِی مَعَہُ ، ثُمَّ سَجَدَ فَسَجَدَتِ الطَّائِفَۃُ الَّتِی تَلِیہِ وَالآخَرُونَ قِیَامٌ مُقَابِلَ الْعَدُوِّ ، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقَامَتِ الطَّائِفَۃُ الَّتِی مَعَہُ فَذَہَبُوا إِلَی الْعَدُوِّ فَقَابَلُوہُمْ وَأَقْبَلَتِ الطَّائِفَۃُ مُقَابِلَ الْعَدُوِّ فَرَکَعُوا وَسَجَدُوا وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَائِمٌ کَمَا ہُوَ ، ثُمَّ قَامُوا فَرَکَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- رَکْعَۃً أُخْرَی وَرَکَعُوا مَعَہُ وَسَجَدَ وَسَجَدُوا مَعَہُ ، ثُمَّ أَقْبَلَتِ الطَّائِفَۃُ الَّتِی کَانَتْ مُقَابِلَ الْعَدُوِّ فَرَکَعُوا وَسَجَدُوا وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَاعِدٌ وَمَنْ مَعَہُ ، ثُمَّ کَانَ السَّلاَمُ فَسَلَّمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَسَلَّمُوا جَمِیعًا فَکَانَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَکْعَتَیْنِ وَلِکُلِّ رَجُلٍ مِنَ الطَّائِفَتَیْنِ رَکْعَۃً رَکْعَۃً کَذَا قَالَ۔ وَالصَّوَابُ لِکُلِّ وَاحِدٍ مِنَ الطَّائِفَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ أَخْبَرَنَا بِذَلِکَ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ حَدَّثَنَا حَیْوَۃُ وَابْنُ لَہِیعَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَسْوَدِ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ۔ وَہَذَا بَیَّنٌ فِی تَفْسِیرِ الْحَدِیثِ وَلَعَلَّہُ أَرَادَ رَکْعَۃً رَکْعَۃً مَعَ الإِمَامِ۔وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔ [صحیح۔ ابو داؤد ۱۲۴۰]
(٦٠٥٦) (الف) مروان بن حکم نے ابوہریرہ (رض) سے پوچھا : کیا آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خوف کی نماز پڑھی ہے ؟ ابوہریرہ (رض) فرمانے لگے : ہاں ! مروان نے پوچھا : کب ؟ ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : غزوہ نجد میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز عصر کے لیے کھڑے ہوئے۔ ایک گروہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کھڑا ہوا اور دوسرا دشمن کے مقابل اور ان کی پشت قبلہ کی طرف تھی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی اور ان سب نے بھی تکبیر کہی۔ جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے اور وہ جو دشمن کے مقابل تھے، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک رکوع کیا اور انھوں نے بھی جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے اور دوسرے دشمن کے مقابل کھڑے رہے۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور وہ گروہ بھی جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ اب یہ دشمن کے سامنے کھڑے ہوئے اور جو دشمن کے سامنے کھڑے تھے وہ آگئے۔ انھوں نے رکوع و سجود کیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے تھے۔ پھر وہ کھڑے ہوئے۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسرا رکوع کیا تو انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رکوع کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا تو انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سجدہ کیا۔ پھر وہ گروہ آیا جو دشمن کے سامنے کھڑا تھا، انھوں نے رکوع و سجود کیے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھے ہوئے تھے اور جو ان کے ساتھ تھے۔ انھوں نے بھی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اور ان سب نے سلام پھیرا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دو رکعت تھی اور ہر گروہ کی ایک ایک رکعت تھی۔
(ب) اس میں تفسیر ہے کہ امام کے ساتھ ایک ایک رکعت تھی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔