hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1128

.

سنن الدارمي

1128
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ صَدَقَةَ بْنِ سَعِيدٍ الْحَنَفِيِّ حَدَّثَنِي جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ أَحَدُ بَنِي تَيْمِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أُمِّي وَخَالَتِي عَلَى عَائِشَةَ فَسَأَلَتْهَا إِحْدَاهُمَا كَيْفَ تَصْنَعِينَ عِنْدَ الْغُسْلِ فَقَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَطَهَّرُ طُهُورَهُ لِلصَّلَاةِ وَيُفِيضُ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَنَحْنُ نُفِيضُ عَلَى رُءُوسِنَا خَمْسًا مِنْ أَجْلِ الضَّفْرِ
جمیع بن عمیر جن کا تعلق بنوتمیم سے ہے بیان کرتے ہیں میں اپنی خالہ اور بہن کے ہمراہ سیدہ عائشہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا تو ان دونوں خواتین میں سے کسی ایک نے ان سے سوال کیا آپ غسل کے وقت کیا کرتی ہیں انھوں نے جواب دیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل کے وقت پہلے وضو کرتے تھے اور پھر اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتے تھے ہم خواتین اپنے سر پر پانچ مرتبہ پانی بہاتی ہیں کیونکہ ہم نے بالوں کی چوٹی بنائی ہوتی ہے۔