أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ الْحَكَمُ أَخْبَرَنِي قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى يَقُولُ لَقِيَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ فَقَالَ أَلَا أُهْدِي لَكَ هَدِيَّةً إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَيْنَا فَقُلْنَا قَدْ عَلِمْنَا السَّلَامَ عَلَيْكَ فَكَيْفَ نُصَلِّي قَالَ قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
ابن ابی لیلی بیان کرتے ہیں، حضرت کعب بن عجرہ مجھ سے ملے اور فرمایا میں تمہیں ایک تحفہ دوں۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے عرض کی کہ آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو ہم سیکھ چکے ہیں آپ پر درود کیسے بھیجا جائے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم یوں پڑھو۔ اے اللہ تو حضرت محمد اور آل محمد پر درود نازل کر جیسے تو نے حضرت ابراہیم کی آل پر درود نازل کیا بیشک تو لائق حمد و بزرگی کا مالک ہے اور حضرت محمد اور آل محمد پر برکتیں نازل کر جیسے تو نے حضرت ابراہیم کی آل پر برکت نازل کی ہے بیشک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے۔