hadith book logo

Sunan Darimi: Hadith 1309

.

سنن الدارمي

1309
Sunan Darimi
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيَّ الَّذِي كَانَ أُرِيَ النِّدَاءَ بِالصَّلَاةِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيَّ قَالَ أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ مَعَنَا فِي مَجْلِسِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ فَقَالَ لَهُ بَشِيرُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ أَبُو النُّعْمَانِ بْنُ بَشِيرٍ أَمَرَنَا اللَّهُ أَنْ نُصَلِّيَ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ قَالَ فَصَمَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى تَمَنَّيْنَا أَنَّهُ لَمْ يَسْأَلْهُ ثُمَّ قَالَ قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ فِي الْعَالَمِينَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ وَالسَّلَامُ كَمَا قَدْ عَلِمْتُمْ
حضرت محمد بن عبداللہ بن زید انصاری یہ وہی صحابی ہیں جنہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں خواب میں اذان دینے کا طریقہ سکھایا گیا۔ حضرت ابن مسعود (رض) انصاری نے انھیں بتایا کہ نبی اکرم سعد بن عبادہ کی محفل میں ہمارے ساتھ تھے کہ حضرت بشر بن سعد نے آپ سے دریافت کیا کہ اللہ نے ہمیں آپ پر درود بھیجنے کا حکم دیا ہے یا رسول اللہ ہم آپ پر کیسے درود بھیجیں۔ راوی کہتے ہیں نبی اکرم خاموش ہوگئے یہاں تک کہ ہم نے خواہش کہ کاش بشیر نے آپ نے سوال نہ کیا ہوتا پھر آپ نے فرمایا تم یوں پڑھو۔ اے اللہ تو حضرت محمد اور آل محمد پر درود نازل کر جیسے تو نے حضرت ابراہیم کی آل پر درود نازل کیا بیشک تو لائق حمد و بزرگی کا مالک ہے اور حضرت محمد اور آل محمد پر برکتیں نازل کر جیسے تو نے حضرت ابراہیم کی آل پر برکت نازل کی ہے بیشک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے۔ نبی کریم نے ارشاد فرمایا سلام کا طریقہ تم جانتے ہو۔